مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

شاگرد بنانا

سبق نمبر 11

سادہ طریقے سے تعلیم دیں

سادہ طریقے سے تعلیم دیں

اصول:‏ ’‏ایسی زبان بولیں جو آسانی سے سمجھ میں آتی ہے۔‘‏—‏1-‏کُر 14:‏9‏۔‏

یسوع مسیح کی مثال

1.‏ ویڈیو دیکھیں یا متی 6:‏25-‏27 کو پڑھیں۔‏ پھر اِن سوالوں پر غور کریں:‏

  1.   الف.‏ یسوع مسیح نے کون سی مثالیں دے کر سمجھایا کہ خدا کو ہماری فکر ہے؟‏

  2.  ب.‏ حالانکہ یسوع مسیح پرندوں کے بارے میں بہت سی باتیں جانتے تھے لیکن پھر بھی اُنہوں نے کون سی سادہ سی بات کو مثال دینے کے لیے اِستعمال کِیا؟ یہ تعلیم دینے کا اِتنا اچھا طریقہ کیوں تھا؟‏

ہم یسوع مسیح سے کیا سیکھتے ہیں؟‏

2.‏ جب ہم لوگوں کو سادہ طریقے سے تعلیم دیں گے تو اُن کو ہماری باتیں یاد رہیں گی اور یہ اُن کے دل کو بھی چُھو لیں گی۔‏

یسوع مسیح کی مثال پر عمل کریں

3.‏ بہت زیادہ نہ بولیں۔‏ کسی موضوع کے بارے میں بہت زیادہ معلومات نہ دیں بلکہ کتاب میں لکھی باتوں پر دھیان دیں۔ بائبل کورس کرنے والے شخص سے سوال پوچھنے کے بعد صبر سے اُس کے جواب کا اِنتظار کریں۔ اگر اُسے صحیح جواب نہیں پتہ یا اگر وہ کوئی ایسا جواب دیتا ہے جو بائبل کی تعلیم کے مطابق نہیں ہے تو اُس سے کچھ اَور ایسے سوال پوچھیں جن سے وہ صحیح نتیجے پر پہنچ سکے۔ جب وہ شخص خاص نکتے کو سمجھ جاتا ہے تو پھر آگے بڑھیں۔‏

4.‏ طالبِ‌علم کی مدد کریں کہ وہ نئی باتوں کو اُن باتوں سے جوڑ سکے جو اُس نے پہلے سیکھی تھیں۔‏ مثال کے طور پر مُردوں کے جی اُٹھنے کے حوالے سے سبق کو شروع کرنے سے پہلے اُن باتوں کی دُہرائی کریں جو اُس نے مُردوں کی حالت کے بارے میں سیکھی تھیں۔‏

5.‏ مثالوں کو سمجھ‌داری سے اِستعمال کریں۔‏ کوئی مثال دینے سے پہلے خود سے پوچھیں:‏

  1.   الف.‏ ”‏کیا یہ مثال سادہ ہے؟“‏

  2.  ب.‏ ”‏کیا میرے طالبِ‌علم کو یہ مثال آسانی سے سمجھ آ جائے گی؟“‏

  3.  ج.‏ ”‏کیا میرے طالبِ‌علم وہ بات یاد رہے گی جو مَیں اُسے سکھانا چاہتا ہوں یا کیا اُسے صرف یہ مثال ہی یاد رہے گی؟“‏

اِن آیتوں کو بھی دیکھیں:‏