مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

بات‌چیت شروع کرنا

سبق نمبر 4

خاکسار بنیں

خاکسار بنیں

اصول:‏ ”‏خاکسار ہوں اور دوسروں کو اپنے سے بڑا سمجھیں۔“‏—‏فِل 2:‏3‏۔‏

پولُس رسول کی مثال

1.‏ ویڈیو دیکھیں یا اعمال 26:‏2، 3 کو پڑھیں۔‏ پھر اِن سوالوں پر غور کریں:‏

  1.   الف.‏ پولُس رسول نے بادشاہ اگرِپا سے بات کرتے وقت خاکساری کیسے دِکھائی؟‏

  2.  ب.‏ پولُس رسول نے اپنی بجائے یہوواہ اور اُس کے کلام پر توجہ کیسے دِلائی؟ —‏اعمال 26:‏22 کو دیکھیں۔‏

ہم پولُس رسول سے کیا سیکھتے ہیں؟‏

2.‏ اگر ہم دوسروں کے ساتھ خاکساری اور احترام سے بات کریں گے تو ہمارا پیغام اُن کے دلوں کو چُھو لے گا۔‏

پولُس رسول کی مثال پر عمل کریں

3.‏ دوسروں کو خود سے کم‌تر نہ سمجھیں۔‏ ایسے بات نہ کریں جس سے لگے کہ سب کچھ آپ کو پتہ ہے اور دوسروں کو کچھ نہیں آتا۔ ہمیشہ عزت سے بات کریں۔‏

4.‏ دوسروں پر واضح کریں کہ آپ کی بات‌چیت کی بنیاد بائبل ہے۔‏ خدا کے کلام کی باتیں لوگوں کے دلوں کو چُھو لیتی ہیں۔ اگر ہم لوگوں کے ساتھ خدا کے کلام سے بات کریں گے تو ہم اُن کے ایمان کی صحیح بنیاد ڈالیں گے۔‏

5.‏ بحث میں نہ پڑیں۔‏ دوسروں پر اپنی رائے تھوپنے کی کوشش نہ کریں اور نہ ہی کسی طرح کی بحث میں پڑیں۔ غصے میں آنے کی بجائے خاکساری دِکھائیں اور بات بگڑنے سے پہلے وہاں سے چلے جائیں۔ (‏اَمثا 17:‏14؛‏ طِط 3:‏2‏)‏ اگر آپ بحث میں پڑنے کی بجائے نرمی سے پیش آئیں گے تو ہو سکتا ہے کہ اگلی بار بات کرنے کی راہ کُھلی رہے۔‏

اِن آیتوں کو بھی دیکھیں:‏