مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

بات‌چیت جاری رکھنا

سبق نمبر 8

صبر سے کام لیں

صبر سے کام لیں

اصول:‏ ”‏محبت صبر کرتی ہے۔“‏—‏1-‏کُر 13:‏4‏۔‏

یسوع مسیح کی مثال

1.‏ ویڈیو دیکھیں یا یوحنا 7:‏3-‏5 اور 1-‏کُرنتھیوں 15:‏3، 4،‏ 7 کو پڑھیں۔‏ پھر اِن سوالوں پر غور کریں:‏

  1.   الف.‏ یسوع مسیح کے بھائیوں نے شروع شروع میں اُن کے پیغام کے لیے کیسا رویہ دِکھایا؟‏

  2.  ب.‏ کس بات سے پتہ چلتا ہے کہ یسوع مسیح نے اپنے بھائی یعقوب کی مدد کرنی نہیں چھوڑی تھی؟‏

ہم یسوع مسیح سے کیا سیکھتے ہیں؟‏

2.‏ ہمیں صبر سے کام لینا چاہیے کیونکہ کچھ لوگوں کو سچائی قبول کرنے میں وقت لگتا ہے۔‏

یسوع مسیح کی مثال پر عمل کریں

3.‏ گواہی دینے کے فرق فرق طریقے آزمائیں۔‏ اگر کوئی شخص فوراً سے بائبل کورس کرنے کے لیے نہیں مانتا تو اُسے مجبور نہ کریں۔ جب بھی مناسب ہو، اُسے ہماری کوئی ایسی ویڈیو یا مضمون دِکھائیں جس سے وہ سمجھ سکے کہ ہم بائبل کورس کیسے کراتے ہیں اور اِس کورس سے اُسے کیا فائدہ ہوگا۔‏

4.‏ موازنہ نہ کریں۔‏ ہر شخص دوسرے شخص سے فرق ہوتا ہے۔ اگر آپ کے گھر کا کوئی فرد یا کوئی ایسا شخص جس سے آپ بائبل کی تعلیم دینے کے لیے دوبارہ ملنے جاتے ہیں، بائبل کورس کرنے یا بائبل سے کسی سچائی کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہے تو اِس کی وجہ سمجھنے کی کوشش کریں۔ کہیں اُسے اپنے کسی عقیدے کو چھوڑنا تو مشکل نہیں لگ رہا؟ کہیں اُسے اپنے رشتے‌داروں یا پڑوسیوں کی طرف سے دباؤ کا سامنا تو نہیں کرنا پڑ رہا؟ آپ نے اُسے بائبل سے جو باتیں بتائی ہیں، اُسے اُن باتوں اور اُن کی اہمیت پر سوچ بچار کرنے کے لیے وقت دیں۔‏

5.‏ بائبل کے پیغام میں دلچسپی لینے والوں کے حوالے سے دُعا کریں۔‏ یہوواہ سے دُعا کریں کہ وہ صحیح سوچ اپنانے اور سمجھ‌داری سے بات کرنے میں آپ کی مدد کرے۔ اُس سے یہ فیصلہ کرنے کے لیے مدد مانگیں کہ آپ کو کب اُن لوگوں سے ملنا چھوڑ دینا چاہیے جو بائبل کے پیغام میں دلچسپی نہیں لیتے۔—‏1-‏کُر 9:‏26‏۔‏

اِن آیتوں کو بھی دیکھیں:‏