مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں


آپ اِس بائبل کورس سے بھرپور فائدہ کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟‏

آپ اِس بائبل کورس سے بھرپور فائدہ کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟‏

پہلے اِن صفحوں پر دی گئی معلومات کو پڑھیں اور پھر ویڈیو چلائیں‏۔‏

سبق کا پہلا حصہ

ہر سبق کی تیاری کے لیے اِس کے پہلے حصے کو پڑھیں۔ موٹی لکھائی میں دیے گئے سوالوں ‏(‏1)‏ کو بھی پڑھیں اور اُن آیتوں ‏(‏2)‏ کو بھی دیکھیں جن کے ذریعے اہم نکتوں پر توجہ دِلائی گئی ہے۔ آپ دیکھیں گے کہ کچھ آیتوں کے ساتھ لکھا ہے کہ اِنہیں پڑھیں۔‏

سبق کا دوسرا حصہ

‏”‏موضوع کی گہرائی میں جائیں“‏ کے نیچے دیے گئے جملوں ‏(‏3)‏ سے پتہ چلتا ہے کہ سبق میں آگے کیا بتایا جائے گا۔ ذیلی عنوانوں ‏(‏4)‏ میں اہم نکتوں کو نمایاں کِیا گیا ہے۔ جو شخص آپ کو بائبل کورس کرا رہا ہے، اُس کے ساتھ مل کر آیتیں پڑھیں، سوالوں کے جواب دیں اور ویڈیوز دیکھیں۔‏

ویڈیو والے بکس میں ایسی ویڈیوز اور آڈیو ریکارڈنگز کا حوالہ دیا گیا ہے جو موضوع سے تعلق رکھتی ہیں۔ کچھ ویڈیوز میں حقیقی واقعات دِکھائے گئے ہیں جبکہ کچھ ویڈیوز میں حقیقی واقعات اور لوگ تو نہیں دِکھائے گئے مگر ایسی صورتحال دِکھائی گئی ہیں جو حقیقت پر مبنی ہیں۔‏

تصویروں اور اِن کے ساتھ دی گئی عبارتوں‏(‏ 5 )‏ پر غور کریں۔ یہ بھی سوچیں کہ آپ حصہ ”‏کچھ لوگ کہتے ہیں“‏ ‏(‏6)‏ میں دیے گئے سوالوں کے کیا جواب دیں گے۔‏

سبق کا تیسرا حصہ

‏”‏خلاصہ“‏ اور ”‏دُہرائی“‏ ‏(‏7)‏ میں سبق کے اہم نکتوں کو دُہرایا گیا ہے۔ سبق مکمل ہونے کی تاریخ لکھیں۔ حصہ ”‏اب یہ کرنا ہے“‏ ‏(‏8)‏ میں آپ کو کوئی ایسا مشورہ دیا جائے گا جس پر آپ عمل کر سکتے ہیں۔ حصہ ”‏مزید جانیں“‏ ‏(‏9)‏ میں اِضافی مواد دیا گیا ہے جسے آپ پڑھ یا دیکھ سکتے ہیں۔‏

بائبل کے حوالے کھولنے کا طریقہ

بائبل میں 66 کتابیں ہیں۔ اِسے اِن دو حصوں میں تقسیم کِیا گیا ہے:‏ عبرانی اور ارامی صحیفے (‏پُرانا عہدنامہ)‏ اور یونانی صحیفے (‏نیا عہدنامہ)‏۔‏

اِس کتاب میں جب بائبل کی آیتوں کے حوالے دیے گئے ہیں تو پہلے کتاب کا نام (‏1)‏پھر باب کا نمبر (‏2)‏اور پھر آیت یا آیتوں کے نمبر (‏3)‏ دیے گئے ہیں۔‏

مثال کے طور پر یوحنا 17:‏3 کا مطلب ہے:‏ یوحنا کی اِنجیل، باب نمبر 17 اور آیت نمبر 3۔‏