مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

سبق نمبر 37

کام اور پیسے کے بارے میں خدا کا نظریہ

کام اور پیسے کے بارے میں خدا کا نظریہ

کیا آپ کبھی کام یا پیسے کے حوالے سے پریشان ہوئے ہیں؟ اپنی ضرورتیں پوری کرنے کے ساتھ ساتھ یہوواہ کی مرضی کے مطابق اُس کی عبادت کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔ بائبل میں اِس حوالے سے بہت اچھے مشورے دیے گئے ہیں۔‏

1.‏ بائبل میں کام کے حوالے سے کیا بتایا گیا ہے؟‏

خدا چاہتا ہے کہ ہم اپنے کام سے خوشی حاصل کریں۔ بائبل میں لکھا ہے کہ ‏”‏اِنسان کے لئے اِس سے بہتر کچھ نہیں کہ وہ .‏ .‏ .‏ اپنی ساری محنت کے درمیان خوش ہو کر اپنا جی بہلائے۔“‏ (‏واعظ 2:‏24‏)‏ یہوواہ محنت سے کام کرتا ہے۔ جب ہم بھی اُس کی مثال پر عمل کرتے ہوئے محنت سے کام کرتے ہیں تو وہ خوش ہوتا ہے اور ہمیں بھی خوشی ملتی ہے۔‏

کام کرنا ضروری ہے۔ لیکن ہمیں کبھی بھی کام کو یہوواہ کی عبادت سے زیادہ اہمیت نہیں دینی چاہیے۔ (‏یوحنا 6:‏27‏)‏ یہوواہ خدا نے وعدہ کِیا ہے کہ اگر ہم اپنی زندگی میں اُسے سب سے زیادہ اہمیت دیں گے تو وہ ہماری ضرورتیں پوری کرے گا۔‏

2.‏ ہمیں پیسے کے بارے میں کیسی سوچ رکھنی چاہیے؟‏

یہ بات سچ ہے کہ بائبل میں پیسے کو ایک ”‏پناہ‌گاہ“‏ کہا گیا ہے۔ (‏واعظ 7:‏12‏)‏ لیکن اِس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صرف پیسہ ہمیں خوشی نہیں دے سکتا۔ اِسی لیے بائبل میں ہمیں نصیحت کی گئی ہے کہ ہمیں پیسے سے پیار نہیں کرنا چاہیے بلکہ ‏’‏اُن چیزوں سے مطمئن رہنا چاہیے جو ہمارے پاس ہیں۔‘‏ (‏عبرانیوں 13:‏5‏)‏ اگر ہم اُن چیزوں سے مطمئن رہتے ہیں جو ہمارے پاس ہیں تو ہم ہر وقت یہ سوچ کر پریشان نہیں رہتے کہ ہمارے پاس فلاں فلاں چیز کی کمی ہے۔ ہم غیرضروری قرضے لینے سے بھی بچ جاتے ہیں۔ (‏امثال 22:‏7‏)‏ اِس کے علاوہ ہم جُوا کھیلنے اور ایسی سکیموں میں پیسہ لگانے سے بھی بچ جاتے ہیں جن میں راتوں رات امیر ہونے کے خواب دِکھائے جاتے ہیں۔‏

3.‏ ہم اپنے پیسے کو فراخ‌دلی سے کیسے اِستعمال کر سکتے ہیں؟‏

یہوواہ خدا فراخ‌دل ہے اور اُس کی مثال پر عمل کرنے کے لیے ہمیں بھی فراخ‌دل ہونا چاہیے اور ‏”‏اپنی چیزیں دوسروں کے ساتھ بانٹنے کے لیے تیار“‏ رہنا چاہیے۔ (‏1-‏تیمُتھیُس 6:‏18‏)‏ ہم اپنے پیسے کو فراخ‌دلی سے کیسے اِستعمال کر سکتے ہیں؟ ہم کلیسیا میں عطیات دے سکتے ہیں اور ضرورت‌مندوں کی مدد کر سکتے ہیں، خاص طور پر اپنے ہم‌ایمانوں کی۔ یہوواہ خدا یہ نہیں دیکھتا کہ ہم کتنا دیتے ہیں بلکہ یہ دیکھتا ہے کہ ہم کس نیت سے دیتے ہیں۔ جب ہم دل سے دیتے ہیں تو اِس سے ہمیں خوشی ملتی ہے اور یہوواہ بھی خوش ہوتا ہے۔—‏اعمال 20:‏35‏۔‏

موضوع کی گہرائی میں جائیں

جانیں کہ جب ہم کام کو ضرورت سے زیادہ اہمیت نہیں دیتے اور اُن چیزوں سے مطمئن رہتے ہیں جو ہمارے پاس ہیں تو ہمیں کون سے فائدے ہوتے ہیں۔‏

4.‏ اِس طرح کام کریں کہ یہوواہ کی بڑائی ہو

ہم جس طرح سے کام کرتے ہیں، اُس سے پتہ چلنا چاہیے کہ ہم یہوواہ کے دوست ہیں۔ ویڈیو چلائیں اور پھر اِن سوالوں پر بات‌چیت کریں:‏

  • کام کے حوالے سے جیسن کی سوچ کیسی تھی اور ملازمت کی جگہ پر اُن کا چال‌چلن کیسا تھا؟ اِس سے آپ نے کیا سیکھا ہے؟‏

  • جیسن نے کام کو اُس کی جگہ پر رکھنے کے لیے کیا کِیا؟‏

کُلسّیوں 3:‏23، 24 کو پڑھیں اور پھر اِس سوال پر بات‌چیت کریں:‏

  • یہ کیوں ضروری ہے کہ ہم کام کے بارے میں صحیح سوچ رکھیں؟‏

کام کرنا ضروری ہے۔ لیکن ہمیں کبھی بھی کام کو یہوواہ کی عبادت سے زیادہ اہمیت نہیں دینی چاہیے۔‏

5.‏ اُن چیزوں سے مطمئن رہیں جو آپ کے پاس ہیں

بہت سے لوگ زیادہ سے زیادہ پیسہ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ لیکن بائبل کی تعلیم اِس سے فرق ہے۔ 1-‏تیمُتھیُس 6:‏6-‏8 کو پڑھیں اور پھر اِس سوال پر بات‌چیت کریں:‏

  • بائبل میں ہمیں کیا مشورہ دیا گیا ہے؟‏

اگر ہمارے پاس زیادہ چیزیں نہیں ہیں تو بھی ہم خوش رہ سکتے ہیں۔ ویڈیو چلائیں اور پھر اِس سوال پر بات‌چیت کریں:‏

  • اِس ویڈیو میں جو خاندان دِکھائے گئے ہیں، وہ کم پیسوں کے باوجود خوش کیوں ہیں؟‏

لیکن اگر ہمارے پاس کافی کچھ ہے اور ہم اَور چیزیں حاصل کرنا چاہتے ہیں تو کیا ہو سکتا ہے؟ یسوع مسیح نے ایک کہانی کے ذریعے سمجھایا کہ ایسی سوچ کتنی خطرناک ہو سکتی ہے۔ لُوقا 12:‏15-‏21 کو پڑھیں اور پھر اِس سوال پر بات‌چیت کریں:‏

  • آپ نے اِس کہانی سے کیا سیکھا ہے؟—‏15 آیت کو دیکھیں۔‏

امثال 10:‏22 اور 1-‏تیمُتھیُس 6:‏10 کو پڑھیں اور اِن دونوں آیتوں کا موازنہ کریں۔‏ پھر اِن سوالوں پر بات‌چیت کریں:‏

  • آپ کے خیال میں کیا زیادہ اہم ہے، یہوواہ کے ساتھ ہماری دوستی یا زیادہ سے زیادہ پیسہ کمانا؟ آپ نے جو جواب دیا ہے، اُس کی وجہ کیا ہے؟‏

  • پیسے کے پیچھے بھاگنے سے ہمیں کن مشکلوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے؟‏

6.‏ یہوواہ ہماری ضرورتیں پوری کرے گا

جب ہمیں کام اور پیسوں کے حوالے سے مشکلوں کا سامنا ہوتا ہے تو یہوواہ پر ہمارے ایمان کا اِمتحان ہو سکتا ہے۔ ویڈیو چلائیں اور دیکھیں کہ جب ہمیں ایسی صورتحال کا سامنا ہو تو ہم کیا کر سکتے ہیں۔ پھر اِن سوالوں پر بات‌چیت کریں:‏

  • ویڈیو میں بھائی کو کن مشکلوں کا سامنا تھا؟‏

  • بھائی نے اپنی مشکلوں سے نمٹنے کے لیے کیا کِیا؟‏

متی 6:‏25-‏34 کو پڑھیں اور پھر اِس سوال پر بات‌چیت کریں:‏

  • جو لوگ یہوواہ کو اپنی زندگی میں سب سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں، یہوواہ اُن سے کیا وعدہ کرتا ہے؟‏

کچھ لوگ کہتے ہیں:‏ ”‏مجھے اپنے گھر والوں کی ضرورتیں پوری کرنے کے لیے سخت محنت کرنی پڑتی ہے۔ اِس لیے مَیں ہر ہفتے اِجلاسوں میں نہیں جا سکتا۔“‏

  • کن آیتوں پر غور کرنے سے آپ کو یہ یقین ہو گیا ہے کہ یہوواہ کی عبادت کو پہلا درجہ دینا ہمیشہ سب سے اچھا فیصلہ ہوتا ہے؟‏

خلاصہ

ملازمت اور پیسہ ضروری تو ہیں لیکن ہمیں اِن کی وجہ سے یہوواہ کی خدمت سے اپنا دھیان نہیں ہٹنے دینا چاہیے۔‏

دُہرائی

  • آپ کیا کر سکتے ہیں تاکہ آپ کام کے بارے میں صحیح سوچ رکھ سکیں؟‏

  • اگر آپ اُن چیزوں سے مطمئن رہتے ہیں جو آپ کے پاس ہیں تو آپ کو کیا فائدہ ہوتا ہے؟‏

  • آپ یہوواہ کے اِس وعدے پر بھروسا کیسے ظاہر کر سکتے ہیں کہ وہ آپ کی ضرورتیں پوری کرے گا؟‏

اب یہ کرنا ہے:‏

مزید جانیں

اِس مضمون میں پڑھیں کہ کیا بائبل میں پیسے کو بُری چیز کہا گیا ہے۔‏

‏”‏کیا پیسہ ہر طرح کی بُرائی کی جڑ ہے؟“‏ (‏ویب‌سائٹ پر مضمون)‏

اِس مضمون میں پڑھیں کہ ہم اپنے پیسے کو کیسے اِستعمال کر سکتے ہیں تاکہ خدا خوش ہو۔‏

‏”‏پاک کلام میں دوسروں کو دینے کے حوالے سے کیا بتایا گیا ہے؟“‏ (‏ویب‌سائٹ پر مضمون)‏

دیکھیں کہ ایک شخص جو پہلے جوئے‌باز اور چور تھا، اُس کی زندگی کیسے بدل گئی۔‏

‏”‏میرے سر پر تو بس گھوڑوں اور گھوڑوں کی ریس کا جنون سوار تھا“‏ (‏‏”‏مینارِنگہبانی“‏ کا مضمون)‏