مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

سبق نمبر 27

یسوع مسیح کی قربانی سے ہمیں کیا فائدہ ہو سکتا ہے؟‏

یسوع مسیح کی قربانی سے ہمیں کیا فائدہ ہو سکتا ہے؟‏

ہم اِس لیے گُناہ کرتے، مصیبتیں جھیلتے اور مرتے ہیں کیونکہ آدم اور حوا نے خدا کی نافرمانی کی۔‏ a لیکن ہمیں نااُمید ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہوواہ خدا نے ہمیں گُناہ اور موت کی لعنت سے چھٹکارا دِلانے کا بندوبست کِیا ہے۔ بائبل میں بتایا گیا ہے کہ اُس نے یہ بندوبست اپنے بیٹے یسوع مسیح کے ذریعے کِیا ہے۔ یسوع مسیح نے اپنی جان قربان کر کے ہماری خاطر فدیہ دیا۔ فدیہ وہ قیمت ہوتی ہے جو کسی شخص کو چھڑانے کے لیے ادا کی جاتی ہے۔ اور یسوع مسیح نے جو قیمت ادا کی، وہ اُن کی بے‌عیب اِنسانی زندگی تھی۔ (‏متی 20:‏28 کو پڑھیں۔)‏ اِس کا مطلب ہے کہ بے‌عیب اِنسان کے طور پر یسوع کو یہ حق حاصل تھا کہ وہ زمین پر ہمیشہ زندہ رہ سکیں لیکن اُنہوں نے خوشی خوشی یہ حق قربان کر دیا۔ اِس طرح اُنہوں نے تمام اِنسانوں کے لیے وہ سب کچھ حاصل کرنے کا راستہ کھول دیا جو آدم اور حوا نے گنوا دیا تھا۔ اپنی جان قربان کر کے یسوع مسیح نے یہ بھی ظاہر کِیا کہ وہ اور یہوواہ خدا ہم سے کتنا پیار کرتے ہیں۔ اِس سبق پر غور کرنے کے بعد آپ یسوع مسیح کی قربانی کی اَور زیادہ قدر کرنے لگیں گے۔‏

1.‏ ہم ابھی یسوع مسیح کی قربانی سے فائدہ کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟‏

ہم گُناہ‌گار ہیں اِس لیے ہم بہت سے ایسے کام کرتے ہیں جن سے یہوواہ خدا ناراض ہوتا ہے۔ لیکن اگر ہم دل سے اپنے گُناہوں پر پچھتاتے ہیں، یسوع مسیح کے ذریعے یہوواہ سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ہمیں معاف کر دے اور پوری کوشش کرتے ہیں کہ ہم اپنی غلطیوں کو نہ دُہرائیں تو ہم خدا کے ساتھ قریبی دوستی کر سکتے ہیں۔ (‏1-‏یوحنا 2:‏1‏)‏ بائبل میں لکھا ہے:‏ ‏”‏مسیح نے بھی ایک ہی بار گُناہوں کے لیے جان دے دی یعنی ایک نیک آدمی گُناہ‌گاروں کے لیے مر گیا تاکہ آپ کو خدا تک لے جائے۔“‏‏—‏1-‏پطرس 3:‏18‏۔‏

2.‏ ہم مستقبل میں یسوع مسیح کی قربانی سے کیسے فائدہ حاصل کریں گے؟‏

یہوواہ خدا نے یسوع مسیح کو بھیجا تاکہ وہ اپنی جان قربان کریں۔ بائبل میں لکھا ہے:‏ ‏”‏خدا نے اپنا اِکلوتا بیٹا دے دیا تاکہ جو کوئی اُس پر ایمان ظاہر کرے، وہ ہلاک نہ ہو بلکہ ہمیشہ کی زندگی پائے۔“‏ (‏یوحنا 3:‏16‏)‏ یسوع مسیح نے جو کچھ کِیا، اُس کے ذریعے بہت جلد یہوواہ خدا اُس سارے نقصان کو بھر دے گا جو آدم کی نافرمانی کی وجہ سے ہوا ہے۔ اِس کا مطلب ہے کہ اگر ہم یسوع مسیح کی قربانی پر ایمان ظاہر کرتے ہیں تو ہم خوب‌صورت زمین پر ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی گزار پائیں گے۔—‏یسعیاہ 65:‏21-‏23‏۔‏

موضوع کی گہرائی میں جائیں

اِس بارے میں مزید جانیں کہ یسوع مسیح نے اپنی جان کیوں قربان کی اور دیکھیں کہ آپ کو اِس سے کیا فائدہ ہو سکتا ہے۔‏

3.‏ یسوع مسیح کی قربانی کی وجہ سے ہمیں گُناہ اور موت سے چھٹکارا مل سکتا ہے

ویڈیو چلائیں اور پھر اِس سوال پر بات‌چیت کریں:‏

  • جب آدم نے خدا کی نافرمانی کی تو اُنہوں نے کون سا موقع گنوا دیا؟‏

رومیوں 5:‏12 کو پڑھیں اور پھر اِس سوال پر بات‌چیت کریں:‏

  • آدم کے گُناہ کا آپ کی زندگی پر کیا اثر ہوا ہے؟‏

یوحنا 3:‏16 کو پڑھیں اور پھر اِس سوال پر بات‌چیت کریں:‏

  • یہوواہ خدا نے اپنے بیٹے کو زمین پر کیوں بھیجا؟‏

  1. ‏(‏1)‏ آدم ایک بے‌عیب اِنسان تھے۔ اُنہوں نے خدا کی نافرمانی کی اور تمام اِنسانوں کو ایک ایسے راستے پر ڈال دیا جو گُناہ اور موت کی طرف لے جاتا ہے۔‏

  2. ‏(‏2)‏ یسوع مسیح ایک بے‌عیب اِنسان تھے۔ اُنہوں نے خدا کی فرمانبرداری کی اور تمام اِنسانوں کے لیے ایک ایسا راستہ کھولا جس پر چل کر وہ گُناہ سے پاک ہو سکتے ہیں اور اُنہیں ہمیشہ کی زندگی مل سکتی ہے۔‏

4.‏ یسوع مسیح کی قربانی سے سب لوگوں کو فائدہ ہو سکتا ہے

ویڈیو چلائیں اور پھر اِس سوال پر بات‌چیت کریں:‏

  • ایک شخص کی موت سے سب لوگوں کو کیسے فائدہ ہو سکتا ہے؟‏

پہلا تیمُتھیُس 2:‏5، 6 کو پڑھیں اور پھر اِس سوال پر بات‌چیت کریں:‏

  • آدم ایک بے‌عیب اِنسان تھے جنہوں نے تمام اِنسانوں کو ایک ایسے راستے پر ڈال دیا جو گُناہ اور موت کی طرف لے جاتا ہے۔ یسوع مسیح بھی ایک بے‌عیب اِنسان تھے۔ تو یسوع مسیح کس لحاظ سے ”‏پورا فدیہ“‏ فراہم کر سکتے تھے؟‏

5.‏ فدیہ یہوواہ خدا کی طرف سے آپ کے لیے ایک تحفہ ہے

یہوواہ کا ہر دوست یہ سمجھتا ہے کہ فدیہ ایک ایسا تحفہ ہے جو خدا نے خاص اُس کے لیے دیا ہے۔ مثال کے طور پر گلتیوں 2:‏20 کو پڑھیں اور پھر اِس سوال پر بات‌چیت کریں:‏

  • پولُس رسول نے کیسے ظاہر کِیا کہ وہ فدیے کو ایک ایسا تحفہ سمجھتے ہیں جو خدا نے خاص اُن کے لیے دیا ہے؟‏

جب آدم نے گُناہ کِیا تو اُنہیں بھی موت کی سزا ملی اور اُن کی اولاد کو بھی۔ لیکن یہوواہ خدا نے اپنے بیٹے کو بھیجا جس نے اپنی جان قربان کی تاکہ آپ کو ہمیشہ تک زندہ رہنے کا موقع مل سکے۔‏

جب آپ اِن آیتوں کو پڑھیں گے تو تصور کریں کہ یہوواہ خدا کو اُس وقت کیسا لگ رہا ہوگا جب اُس کے بیٹے کو سخت تکلیف دی جا رہی تھی۔ یوحنا 19:‏1-‏7،‏ 16-‏18 کو پڑھیں اور پھر اِس سوال پر بات‌چیت کریں:‏

  • یہوواہ خدا اور یسوع مسیح نے آپ کے لیے جو کچھ کِیا ہے، اُس کے بارے میں جان کر آپ کو کیسا لگتا ہے؟‏

شاید کوئی شخص پوچھے:‏ ”‏بھلا ایک شخص سب لوگوں کے لیے جان کیسے دے سکتا ہے؟“‏

  • آپ اِس سوال کے جواب میں کیا کہیں گے؟‏

خلاصہ

یسوع مسیح نے اپنی جان قربان کی جس کی وجہ سے یہوواہ خدا ہمارے گُناہ معاف کرتا ہے اور جس کے ذریعے ہمیں ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی گزارنے کا موقع ملتا ہے۔‏

دُہرائی

  • یسوع مسیح نے اپنی جان کیوں دی؟‏

  • یسوع مسیح کی بے‌عیب اِنسانی زندگی کس لحاظ سے پورا فدیہ تھی؟‏

  • یسوع مسیح کی قربانی سے آپ کو کیا فائدہ ہو سکتا ہے؟‏

اب یہ کرنا ہے:‏

مزید جانیں

اِس مضمون میں پڑھیں کہ یسوع مسیح کی بے‌عیب اِنسانی زندگی کو فدیہ کیوں کہا گیا ہے۔‏

‏”‏یسوع مسیح کی جان کی قربانی کس لحاظ سے ’‏بہت سے لوگوں کے لیے فدیہ‘‏ ہے؟“‏ (‏ویب‌سائٹ پر مضمون)‏

اِس مضمون میں پڑھیں کہ گُناہ اور موت سے چھٹکارا پانے کے لیے ہمیں کیا کرنا چاہیے۔‏

‏”‏یسوع مسیح اِنسانوں کو نجات کیسے دِلاتے ہیں؟“‏ (‏ویب‌سائٹ پر مضمون)‏

کیا یہوواہ خدا ہمارے سنگین گُناہوں کو بھی معاف کر سکتا ہے؟‏

‏”‏پاک کلام سے متعلق سوال‌وجواب“‏ (‏‏”‏مینارِنگہبانی“‏ کا مضمون)‏

دیکھیں کہ مسیح کی قربانی کے بارے میں سیکھنے سے ایک آدمی کی شخصیت کیسے بدل گئی۔‏

‏”‏اب مَیں تشدد کرنے کا عادی نہیں رہا“‏ (‏ویب‌سائٹ پر مضمون)‏

a گُناہ سے مُراد صرف بُرے کام کرنا نہیں ہے۔ گُناہ اُس عیب‌دار حالت کی طرف بھی اِشارہ کرتا ہے جو ہمیں آدم اور حوا سے ورثے میں ملی ہے۔‏