مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

پہلے حصے کی دُہرائی

پہلے حصے کی دُہرائی

جس شخص سے آپ بائبل کورس کر رہے ہیں، اُس کے ساتھ اِن سوالوں پر بات‌چیت کریں:‏

  1. بائبل میں مستقبل کے حوالے سے جو وعدے کیے گئے ہیں، آپ کو اُن میں سے کون سا وعدہ سب سے اچھا لگتا ہے؟‏

    ‏(‏سبق نمبر 02 کو دیکھیں۔)‏

  2. آپ یہ کیوں مانتے ہیں کہ بائبل خدا کا کلام ہے؟‏

    ‏(‏سبق نمبر 03 اور 05 کو دیکھیں۔)‏

  3. یہوواہ خدا کا نام اِستعمال کرنا کیوں ضروری ہے؟‏

    ‏(‏سبق نمبر 04 کو دیکھیں۔)‏

  4. بائبل میں لکھا ہے کہ ”‏زندگی کا چشمہ“‏ خدا کے پاس ہے۔ (‏زبور 36:‏9‏)‏ کیا آپ اِس بات کو مانتے ہیں؟‏

    ‏(‏سبق نمبر 06 کو دیکھیں۔)‏

  5. امثال 3:‏32 کو فٹ‌نوٹ سے پڑھیں۔‏ a

    • یہوواہ خدا سے اچھا دوست کوئی اَور کیوں نہیں ہو سکتا؟‏

    • یہوواہ خدا اپنے دوستوں سے کیا توقع کرتا ہے؟ آپ کے خیال میں کیا اُس کی توقعات مناسب ہیں؟‏

      ‏(‏سبق نمبر 07 اور 08 کو دیکھیں۔)‏

  6. زبور 62:‏8 کو پڑھیں۔‏

    • آپ نے یہوواہ خدا سے کن باتوں کے بارے میں دُعا کی ہے؟ آپ اَور کن باتوں کے بارے میں دُعا کر سکتے ہیں؟‏

    • یہوواہ خدا دُعاؤں کا جواب کیسے دیتا ہے؟‏

      ‏(‏سبق نمبر 09 کو دیکھیں۔)‏

  7. عبرانیوں 10:‏24، 25 کو پڑھیں۔‏

    • یہوواہ کے گواہوں کے اِجلاسوں میں جانے سے آپ کو کیا فائدہ ہو سکتا ہے؟‏

    • آپ کے خیال میں آپ کو اِجلاسوں میں جانے کی پوری کوشش کیوں کرنی چاہیے؟‏

      ‏(‏سبق نمبر 10 کو دیکھیں۔)‏

  8. ہمیں ہر روز بائبل کیوں پڑھنی چاہیے؟ آپ نے بائبل پڑھنے کے لیے کون سا وقت مقرر کِیا ہوا ہے؟‏

    ‏(‏سبق نمبر 11 کو دیکھیں۔)‏

  9. آپ کو ابھی تک بائبل کورس کے حوالے سے کون سی بات سب سے اچھی لگی ہے؟‏

  10. جب سے آپ نے بائبل کورس شروع کِیا ہے، کیا آپ کو اِس حوالے سے کسی مشکل کا سامنا ہوا ہے؟ اگر ہاں تو کس مشکل کا؟ آپ بائبل کورس جاری رکھنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟‏

    ‏(‏سبق نمبر 12 کو دیکھیں۔)‏

a امثال 3:‏32 ‏(‏ترجمہ نئی دُنیا)‏:‏ ”‏یہوواہ کو دھوکے‌باز لوگوں سے نفرت ہے لیکن سیدھی راہ پر چلنے والے لوگوں سے اُس کی گہری دوستی ہے۔“‏