مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

سبق نمبر 06

زندگی کی اِبتدا کیسے ہوئی؟‏

زندگی کی اِبتدا کیسے ہوئی؟‏

بائبل میں لکھا ہے کہ ”‏زندگی کا چشمہ [‏خدا کے]‏ پاس ہے۔“‏ (‏زبور 36:‏9‏)‏ اِس کا مطلب ہے کہ خدا نے زندگی کی شروعات کی۔ کیا آپ اِس بات کو مانتے ہیں؟ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ زندگی اچانک سے اور خودبخود وجود میں آ گئی۔ اگر یہ بات سچ ہے تو اِنسان صرف ایک حادثے کے نتیجے میں وجود میں آئے ہیں۔ لیکن اگر یہوواہ خدا نے زندگی کی شروعات کی ہے تو اِس کا ضرور کوئی نہ کوئی مقصد ہوگا۔‏ a آئیں، دیکھیں کہ بائبل میں زندگی کی اِبتدا کے سلسلے میں کیا بتایا گیا ہے اور ہم اِس حوالے سے بائبل میں لکھی باتوں پر یقین کیوں کر سکتے ہیں۔‏

1.‏ کائنات کیسے بنی؟‏

بائبل میں لکھا ہے:‏ ‏”‏خدا نے اِبتدا میں زمین‌وآسمان کو پیدا کِیا۔“‏ (‏پیدایش 1:‏1‏)‏ زیادہ‌تر سائنس‌دان بھی یہ مانتے ہیں کہ کائنات کی اِبتدا ہوئی تھی۔ خدا نے کائنات کو کیسے بنایا تھا؟ اُس نے اپنی ”‏روح“‏ یعنی اپنی قوت سے یہ پوری کائنات بنائی جس میں کہکشائیں، ستارے اور سیارے شامل ہیں۔—‏پیدایش 1:‏2‏۔‏

2.‏ خدا نے زمین کو کیوں بنایا؟‏

یہوواہ خدا نے زمین کو ‏”‏عبث [‏یعنی بِلاوجہ]‏ پیدا نہیں کِیا بلکہ اُس کو آبادی کے لئے آراستہ کِیا‏۔‏‏“‏ (‏یسعیاہ 45:‏18‏)‏ اِس کا مطلب ہے کہ اُس نے زمین کو اِس طرح سے بنایا کہ اِنسان اِس پر ہمیشہ تک ایک آرام‌دہ زندگی گزار سکیں۔ (‏یسعیاہ 40:‏28؛‏ 42:‏5 کو پڑھیں۔)‏ سائنس‌دان کہتے ہیں کہ زمین باقی سارے سیاروں سے الگ اور خاص ہے۔ صرف زمین ہی وہ سیارہ ہے جس پر اِنسان زندہ رہ سکتے ہیں۔‏

3.‏ اِنسان کس لحاظ سے جانوروں سے فرق ہیں؟‏

یہوواہ خدا نے زمین کو بنانے کے بعد اِس پر جان‌دار بنائے۔ سب سے پہلے اُس نے زمین پر پودے اور جانور بنائے۔ اِس کے بعد ‏”‏خدا نے اِنسان کو اپنی صورت پر پیدا کِیا۔“‏ (‏پیدایش 1:‏27 کو پڑھیں۔)‏ اِنسان جانوروں سے فرق کیوں ہیں؟ کیونکہ خدا نے ہمیں اپنی صورت پر بنایا ہے۔ اِس کا مطلب ہے کہ ہم اُس جیسی خوبیاں ظاہر کر سکتے ہیں جیسے کہ محبت اور اِنصاف۔ اُس نے ہمیں یہ صلاحیت بھی دی ہے کہ ہم فرق فرق زبانیں سیکھ سکیں، خوب‌صورت چیزوں کی تعریف کر سکیں اور موسیقی کا مزہ لے سکیں۔ اِس کے علاوہ ہم اپنے خالق کی عبادت کر سکتے ہیں جبکہ جانور ایسا نہیں کر سکتے۔‏

موضوع کی گہرائی میں جائیں

اِس بات کے ثبوتوں پر غور کریں کہ خدا نے جان‌داروں کو بنایا ہے اور اِس حوالے سے بائبل میں جو کچھ لکھا ہے، وہ صحیح ہے۔ یہ بھی دیکھیں کہ اِنسانوں میں جو خوبیاں ہیں، اُن سے ہم خدا کے بارے میں کیا سیکھتے ہیں۔‏

4.‏ خدا نے جان‌داروں کو بنایا ہے

اِنسان کائنات کی چیزوں کی نقل کر کے بہت سی چیزیں بناتے ہیں اور اِس کا سہرا اپنے سر باندھتے ہیں۔ لیکن جن چیزوں کی وہ نقل کرتے ہیں، اُن کے لیے کس کی تعریف ہونی چاہیے؟ ویڈیو چلائیں اور پھر اِس سوال پر بات‌چیت کریں:‏

  • اِنسانوں نے کائنات کی چیزوں کو دیکھ کر کون سی چیزیں بنائی ہیں؟‏

ہر گھر کا کوئی نہ کوئی بنانے والا ہوتا ہے تو کائنات کی چیزیں کس نے بنائی ہیں؟ عبرانیوں 3:‏4 کو پڑھیں اور پھر اِن سوالوں پر بات‌چیت کریں:‏

  • آپ کائنات کی کن چیزوں کو دیکھ کر حیران ہو جاتے ہیں؟‏

  • یہ ماننا کیوں مناسب ہے کہ کائنات اور اِس میں موجود سب چیزوں کو خدا نے بنایا ہے؟‏

کیا آپ جانتے ہیں؟‏

اِس موضوع کے بارے میں مضامین اور ویڈیوز آپ کو ویب‌سائٹ jw.org پر حصہ ”‏کیا یہ خالق کی کاریگری ہے؟‏‏“‏ اور ”‏زندگی کی اِبتدا کے متعلق نظریات‏“‏ میں مل سکتے ہیں۔‏

‏”‏ظاہری بات ہے کہ ہر گھر کو کسی نے بنایا ہے لیکن سب چیزوں کو خدا نے بنایا ہے۔“‏

5.‏ بائبل میں زمین اور اِس پر موجود چیزیں بنانے کے حوالے سے جو کچھ لکھا ہے، وہ صحیح ہے

بائبل میں پیدایش کی کتاب کے پہلے باب میں بتایا گیا ہے کہ زمین اور جان‌دار کیسے بنے۔ کیا آپ اِس باب میں لکھی باتوں پر یقین رکھتے ہیں یا کیا آپ اِنہیں ایک فرضی کہانی خیال کرتے ہیں؟ ویڈیو چلائیں اور پھر اِن سوالوں پر بات‌چیت کریں:‏

  • بائبل کے مطابق کیا وہ چھ دن چوبیس چوبیس گھنٹے کے تھے جن میں زمین اور جان‌داروں کو بنایا گیا؟‏

  • بائبل میں زمین اور جان‌داروں کو بنانے کے حوالے سے جو کچھ بتایا گیا ہے، کیا وہ صحیح ہے؟ اگر ہاں تو کیوں اور اگر نہیں تو کیوں نہیں؟‏

پیدایش 1:‏1 کو پڑھیں اور پھر اِس سوال پر بات‌چیت کریں:‏

  • سائنس‌دانوں کا کہنا ہے کہ کائنات کی اِبتدا ہوئی تھی۔ سائنس‌دانوں کے اِس بیان اور اُس بات میں کیا تعلق ہے جو آپ نے ابھی بائبل میں پڑھی ہے؟‏

کچھ لوگ سوچتے ہیں کہ خدا نے ایک سادہ سا جان‌دار بنایا جس سے آہستہ آہستہ دوسرے جان‌دار بنتے گئے۔ پیدایش 1:‏21،‏ 25،‏ 27 کو پڑھیں اور پھر اِن سوالوں پر بات‌چیت کریں:‏

  • کیا بائبل میں یہ بتایا گیا ہے کہ خدا نے ایک سادہ سا جان‌دار بنایا جس سے مچھلیاں، دوسرے جانور اور اِنسان خودبخود بن گئے؟ یا کیا اِس میں یہ بتایا گیا ہے کہ اُس نے ”‏ہر قسم“‏ کے جان‌دار بنائے؟‏

6.‏ اِنسان دوسرے جان‌داروں سے خاص ہیں

اِنسانوں اور جانوروں دونوں کو یہوواہ خدا نے بنایا ہے لیکن اِنسان جانوروں سے فرق ہیں۔ پیدایش 1:‏26 کو پڑھیں اور پھر اِس سوال پر بات‌چیت کریں:‏

  • ہمیں خدا کی صورت پر بنایا گیا ہے اور ہم محبت اور ہمدردی جیسی خوبیاں ظاہر کر سکتے ہیں۔ اِس سے خدا کے بارے میں کیا پتہ چلتا ہے؟‏

کچھ لوگ کہتے ہیں:‏ ”‏بائبل میں زمین اور جان‌داروں کو بنانے کے حوالے سے جو کچھ لکھا ہے، وہ بس فرضی کہانی ہے۔“‏

  • آپ کا کیا خیال ہے؟ اور آپ ایسا کیوں سوچتے ہیں؟‏

خلاصہ

یہوواہ خدا نے کائنات اور سب جان‌داروں کو بنایا ہے۔‏

دُہرائی

  • بائبل کے مطابق کائنات کیسے بنی؟‏

  • کیا خدا نے ایک سادہ سا جان‌دار بنایا جس سے آہستہ آہستہ دوسرے جان‌دار بن گئے یا کیا اُس نے سب جان‌داروں کو بنایا؟‏

  • اِنسان دوسرے جان‌داروں سے فرق کیوں ہیں؟‏

اب یہ کرنا ہے:‏

مزید جانیں

اِس مضمون میں کچھ ایسی مثالوں کے بارے میں پڑھیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ کائنات کو کسی نے بنایا ہے۔‏

‏”‏اِنسان کائنات میں موجود چیزوں سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟“‏ (‏‏”‏جاگو!‏“‏ کا مضمون)‏

اِس ویڈیو میں دیکھیں کہ ایک باپ اپنے بیٹے کو یہ کیسے سمجھا رہا ہے کہ خدا نے سب چیزیں بنائی ہیں۔‏

‏”‏یہوواہ .‏ .‏ .‏ نے سب چیزیں بنائی ہیں“‏ (‏37:‏2)‏

کچھ لوگ مانتے ہیں کہ کائنات خودبخود بنی جبکہ بائبل میں بتایا گیا ہے کہ خدا نے کائنات کو بنایا۔ کیا یہ دونوں باتیں سچ ہیں؟ اِس بارے میں جاننے کے لیے اِس مضمون کو پڑھیں۔‏

‏”‏کیا خدا نے اِرتقا کے ذریعے مختلف قسم کے جان‌داروں کو بنایا؟“‏ (‏ویب‌سائٹ پر مضمون)‏

a سبق نمبر 25 میں اِس بارے میں بات کی جائے گی کہ خدا نے اِنسانوں کو کس مقصد سے بنایا ہے۔‏