مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

چوتھے حصے کی دُہرائی

چوتھے حصے کی دُہرائی

جس شخص سے آپ بائبل کورس کر رہے ہیں، اُس کے ساتھ اِن سوالوں پر بات‌چیت کریں:‏

  1. امثال 13:‏20 کو پڑھیں۔‏

    • سوچ سمجھ کر دوست بنانا کیوں ضروری ہے؟‏

      ‏(‏سبق نمبر 48 کو دیکھیں۔)‏

  2. بائبل میں دیے گئے اصول اُس صورت میں آپ کے کام کیسے آ سکتے ہیں اگر ‏.‏ ‏.‏ ‏.‏

    • آپ شوہر یا بیوی ہیں؟‏

    • آپ والدین یا بچے ہیں؟‏

      ‏(‏سبق نمبر 49 اور 50 کو دیکھیں۔)‏

  3. یہوواہ خدا کس طرح کی باتوں کو پسند کرتا ہے؟ وہ کس طرح کی باتوں کو پسند نہیں کرتا؟‏

    ‏(‏سبق نمبر 51 کو دیکھیں۔)‏

  4. آپ کو اپنے کپڑوں اور حُلیے کے حوالے سے فیصلے کرتے وقت کن اصولوں کو ذہن میں رکھنا چاہیے؟‏

    ‏(‏سبق نمبر 52 کو دیکھیں۔)‏

  5. آپ ایسی تفریح کا اِنتخاب کیسے کر سکتے ہیں جس سے یہوواہ خدا خوش ہو؟‏

    ‏(‏سبق نمبر 53 کو دیکھیں۔)‏

  6. متی 24:‏45-‏47 کو پڑھیں۔‏

    • ”‏وفادار اور سمجھ‌دار غلام“‏ کون ہے؟‏

      ‏(‏سبق نمبر 54 کو دیکھیں۔)‏

  7. آپ اپنے وقت، توانائی، چیزوں اور پیسوں کو کلیسیا کی مدد کرنے کے لیے کیسے اِستعمال کر سکتے ہیں؟‏

    ‏(‏سبق نمبر 55 کو دیکھیں۔)‏

  8. زبور 133:‏1 کو پڑھیں۔‏

    • آپ کلیسیا کے اِتحاد کو برقرار رکھنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟‏

      ‏(‏سبق نمبر 56 کو دیکھیں۔)‏

  9. اگر ہم سے کوئی سنگین گُناہ ہو جاتا ہے تو ہم کیا کر سکتے ہیں؟‏

    ‏(‏سبق نمبر 57 کو دیکھیں۔)‏

  10. پہلی تواریخ 28:‏9 کو پڑھیں۔‏

    • جب دوسرے لوگ یہوواہ خدا سے برگشتہ ہو جاتے ہیں یا اُس کی تنظیم کو چھوڑ دیتے ہیں تو آپ یہ کیسے ظاہر کر سکتے ہیں کہ آپ ”‏پورے دل“‏ سے یہوواہ کے وفادار رہنا چاہتے ہیں؟‏

    • کیا آپ کو یہوواہ خدا کے وفادار رہنے اور جھوٹے مذاہب سے الگ رہنے کے لیے کوئی قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے؟‏

      ‏(‏سبق نمبر 58 کو دیکھیں۔)‏

  11. آپ اذیت کا سامنا کرنے کے لیے کیسے تیار ہو سکتے ہیں؟‏

    ‏(‏سبق نمبر 59 کو دیکھیں۔)‏

  12. آپ یہوواہ خدا کے ساتھ اپنی دوستی کو مضبوط کرتے رہنے کے لیے کون سے قدم اُٹھانا چاہتے ہیں؟ ‏(‏سبق نمبر 60 کو دیکھیں۔)‏