سبق نمبر 49
آپ کا گھرانہ خوش کیسے رہ سکتا ہے؟—پہلا حصہ
جب دو لوگوں کی نئی نئی شادی ہوتی ہے تو اُنہیں یہ توقع ہوتی ہے کہ وہ ساری زندگی ویسے ہی خوش رہیں گے جیسے وہ اپنی شادی والے دن تھے۔ اور ایسا ممکن بھی ہے! جن مسیحیوں نے اپنی شادیشُدہ زندگی میں خدا کے اصولوں پر عمل کرنے کی پوری کوشش کی ہے، اُنہوں نے دیکھا ہے کہ شادی کو ایک لمبا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی وہ خوش ہیں۔
1. بائبل میں شوہروں کو کیا نصیحت کی گئی ہے؟
یہوواہ خدا نے شوہر کو خاندان کا سربراہ بنایا ہے۔ (اِفسیوں 5:23 کو پڑھیں۔) یہوواہ شوہروں سے یہ توقع کرتا ہے کہ وہ ایسے فیصلے کریں جن سے اُن کے خاندان کو فائدہ ہو۔ بائبل میں شوہروں کو یہ نصیحت کی گئی ہے: ”اپنی بیوی سے محبت کرتے رہیں۔“ (اِفسیوں 5:25) اِس بات کا کیا مطلب ہے؟ جو شوہر اپنی بیوی سے محبت کرتا ہے، وہ اکیلے میں بھی اُس کے ساتھ پیار سے پیش آتا ہے اور لوگوں کے سامنے بھی۔ وہ اُس کی حفاظت کرتا ہے، اُسے خوش رکھنے کی کوشش کرتا ہے اور اُس کی ضرورتیں پوری کرتا ہے۔ (1-تیمُتھیُس 5:8) سب سے بڑھ کر وہ یہوواہ خدا کے قریب رہنے میں اُس کی مدد کرتا ہے۔ (متی 4:4) مثال کے طور پر وہ اُس کے ساتھ مل کر دُعا کرتا ہے اور بائبل پڑھتا ہے۔ جو شوہر اپنی بیوی کے ساتھ محبت سے پیش آتا ہے اور اُس کا خیال رکھتا ہے، یہوواہ کے ساتھ اُس کی دوستی مضبوط رہتی ہے۔—1-پطرس 3:7 کو پڑھیں۔
2. بائبل میں بیویوں کو کیا نصیحت کی گئی ہے؟
خدا کے کلام میں بیویوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ’اپنے شوہر کا دل سے احترام کریں۔‘ (اِفسیوں 5:33) ایک بیوی ایسا کیسے کر سکتی ہے؟ وہ اپنے شوہر کی خوبیوں پر دھیان دے سکتی ہے اور اِس بات پر بھی کہ وہ اُس کی اور بچوں کی دیکھبھال کرنے کے لیے کتنی محنت کرتا ہے۔ وہ اُس کے فیصلوں میں اُس کا ساتھ دے سکتی ہے، اُس کے ساتھ پیار سے بات کر سکتی ہے اور دوسروں سے بات کرتے ہوئے اُس کی اچھی باتوں کا ذکر کر سکتی ہے۔ ایک بیوی کو یہ سارے کام اُس صورت میں بھی کرنے چاہئیں اگر اُس کا شوہر یہوواہ کی عبادت نہیں کرتا۔
3. ایک جوڑا اپنے شادی کے بندھن کو کیسے مضبوط کر سکتا ہے؟
بائبل میں شادیشُدہ جوڑوں کے بارے میں لکھا ہے کہ ”وہ دونوں ایک بن جائیں گے۔“ (متی 19:5) اِس کا مطلب ہے کہ شوہر اور بیوی کو ہر ایسی چیز سے دُور رہنا چاہیے جس کی وجہ سے وہ ایک دوسرے سے دُور ہو سکتے ہیں۔ اِس کے لیے ضروری ہے کہ وہ باقاعدگی سے ساتھ وقت گزاریں اور ایک دوسرے کو پیار سے اور کُھل کر اپنے احساسات کے بارے میں بتائیں۔ اُنہیں یہوواہ خدا کے علاوہ کسی بھی شخص یا چیز کو اپنے شریکِحیات سے زیادہ اہمیت نہیں دینی چاہیے۔ اُنہیں اِس بات کا خاص خیال رکھنا چاہیے کہ اُن کے دل میں کسی اَور شخص کے لیے چاہت بھرے جذبات پیدا نہ ہوں۔
موضوع کی گہرائی میں جائیں
دیکھیں کہ بائبل میں ایسے کون سے اصول دیے گئے ہیں جن کی مدد سے آپ اپنے شادی کے بندھن کو مضبوط کر سکتے ہیں۔
4. شوہرو! اپنی بیویوں سے محبت کریں اور اُن کا خیال رکھیں
بائبل میں لکھا ہے کہ ہر شوہر ”اپنی بیوی سے ویسے ہی محبت کرے جیسے وہ اپنے جسم سے کرتا ہے۔“ (اِفسیوں 5:28، 29) اِس بات کا کیا مطلب ہے؟ ویڈیو چلائیں اور پھر اِس سوال پر باتچیت کریں:
-
ایک شوہر اپنی بیوی کے لیے محبت کیسے ظاہر کر سکتا ہے اور اُس کا خیال کیسے رکھ سکتا ہے؟
کُلسّیوں 3:12 کو پڑھیں اور پھر اِس سوال پر باتچیت کریں:
-
ایک شوہر اپنی بیوی کے ساتھ پیش آتے وقت اِس آیت میں لکھی خوبیاں کیسے ظاہر کر سکتا ہے؟
5. بیویو! اپنے شوہروں سے محبت کریں اور اُن کا احترام کریں
بائبل میں بیویوں کو نصیحت کی گئی ہے کہ وہ اپنے شوہروں کا احترام کریں پھر چاہے اُن کا شوہر یہوواہ کی عبادت کرتا ہو یا نہیں۔1-پطرس 3:1، 2 کو پڑھیں اور پھر اِن سوالوں پر باتچیت کریں:
-
اگر آپ کا شوہر آپ کا ہمایمان نہیں ہے تو بےشک آپ یہ چاہتی ہوں گی کہ وہ بھی یہوواہ کی عبادت کرے۔ آپ کے خیال میں اُس کی مدد کرنے کا زیادہ اچھا طریقہ کیا ہوگا، اُسے ہر وقت بائبل کی باتیں بتانا یا اُس کے ساتھ محبت اور احترام سے پیش آنا؟ آپ نے جو جواب دیا ہے، اُس کی وجہ کیا ہے؟
شوہر اور بیوی مل کر اچھے فیصلے کر سکتے ہیں۔ لیکن ہو سکتا ہے کہ کبھی کبھار بیوی اپنے شوہر سے اِتفاق نہ کرے۔ ایسی صورت میں وہ اُسے 1-پطرس 3:3-5 کو پڑھیں اور پھر اِس سوال پر باتچیت کریں:
پیار اور احترام سے اپنی رائے بتا سکتی ہے۔ لیکن اُسے یاد رکھنا چاہیے کہ یہوواہ خدا نے شوہر کو یہ ذمےداری دی ہے کہ وہ اپنے خاندان کے حوالے سے فیصلے کرے۔ بیوی کو اپنے شوہر کے فیصلوں کی حمایت کرنے کی پوری کوشش کرنی چاہیے۔ ایسا کرنے سے وہ گھر کا ماحول اچھا رکھنے میں اپنا کردار ادا کر پائے گی۔-
جب ایک بیوی اپنے شوہر کے لیے احترام ظاہر کرتی ہے تو یہوواہ کو کیسا لگتا ہے؟
6. آپ اپنی شادیشُدہ زندگی کی مشکلوں سے نمٹ سکتے ہیں
ہر کسی کو اپنی شادیشُدہ زندگی میں مشکلوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ شوہر اور بیوی کو مل کر اِن مشکلوں سے نمٹنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ ویڈیو چلائیں اور پھر اِن سوالوں پر باتچیت کریں:
-
اِس ویڈیو میں جس جوڑے کو دِکھایا گیا ہے، وہ ایک دوسرے سے کیسے دُور ہو رہا تھا؟
-
اُس جوڑے نے اپنے بندھن کو مضبوط کرنے کے لیے کون سے قدم اُٹھائے؟
پہلا کُرنتھیوں 10:24 اور کُلسّیوں 3:13 کو پڑھیں۔ ہر آیت کو پڑھنے کے بعد اِس سوال پر باتچیت کریں:
-
اِس آیت میں لکھی نصیحت پر عمل کرنے سے شادی کا بندھن کیسے مضبوط ہو سکتا ہے؟
بائبل میں لکھا ہے کہ ہمیں ایک دوسرے کی عزت کرنی چاہیے۔کسی کی عزت کرنے کا مطلب ہے کہ ہم اُس کے ساتھ پیار اور احترام سے پیش آئیں۔ رومیوں 12:10 کو پڑھیں اور پھر اِن سوالوں پر باتچیت کریں:
-
کیا شوہر یا بیوی کو یہ اِنتظار کرنا چاہیے کہ اُس کا شریکِحیات اُس کی عزت کرنے میں پہل کرے؟ اگر ہاں تو کیوں اور اگر نہیں تو کیوں نہیں؟
کچھ لوگ کہتے ہیں: ”مَیں اور میرا شریکِحیات اب اُتنے قریب نہیں ہیں جتنے پہلے تھے۔“
-
آپ ایسے شخص کو یہ کیسے سمجھائیں گے کہ بائبل اِس سلسلے میں اُن دونوں کی مدد کر سکتی ہے؟
خلاصہ
اگر میاں بیوی ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں، ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں اور بائبل میں دیے گئے اصولوں پر عمل کرتے ہیں تو وہ خوش رہ سکتے ہیں۔
دُہرائی
-
شوہر اپنی شادیشُدہ زندگی کو خوشگوار بنانے کے لیے کیا کر سکتا ہے؟
-
بیوی اپنی شادیشُدہ زندگی کو خوشگوار بنانے کے لیے کیا کر سکتی ہے؟
-
اگر آپ شادیشُدہ ہیں تو بائبل میں دیے گئے کس اصول پر عمل کرنے سے آپ کا بندھن مضبوط ہو سکتا ہے؟
مزید جانیں
کچھ مشوروں پر غور کریں جن پر عمل کر کے آپ کا گھرانہ خوش رہ سکتا ہے۔
اِس گانے میں دیکھیں کہ اپنی شادیشُدہ زندگی میں خدا کے حکموں پر عمل کرنے سے کون سی برکتیں ملتی ہیں۔
اِس مضمون میں پڑھیں کہ شوہر کی تابعداری کرنے کا کیا مطلب ہے۔
”بیوی کے لئے شوہر کا اِختیار ماننے کی اہمیت“ (مینارِنگہبانی، 1 مئی 2010ء)
اِس ویڈیو میں دیکھیں کہ بائبل میں لکھی باتوں پر عمل کرنے کا شادیشُدہ زندگی پر کتنا گہرا اثر ہو سکتا ہے۔