2021ء کے اعدادوشمار
یہوواہ کے گواہوں کی برانچیں: 87
ملک: 239
کلیسیاؤں کی تعداد: 1،19،297
یادگاری تقریب پر آنے والوں کی تعداد: 2،13،67،603
یادگاری تقریب میں روٹی اور مے میں سے کھانے پینے والوں کی تعداد: 20،746
مبشروں a کی اِنتہائی تعداد: 86،86،980
ہر مہینے مبشروں کی اوسط تعداد: 84،80،147
2020ء کی نسبت اِضافہ: 7.0
بپتسمہ b لینے والوں کی تعداد: 1،71،393
ہر مہینے پہلکاروں c کی اوسط تعداد: 13،50،138
ہر مہینے مددگار پہلکاروں کی اوسط تعداد: 3،98،504
مُنادی کرنے میں کُل گھنٹے: 1،42،30،39،931
ہر مہینے بائبل کورس d کرنے والوں کی تعداد: 59،08،167
سن 2021ء کے خدمتی سال e کے دوران یہوواہ کے گواہوں نے خصوصی پہلکاروں، مشنریوں اور حلقے کے نگہبانوں کے اخراجات پورے کرنے کے لیے تقریباً 22 کروڑ 90 لاکھ ڈالر [تقریباً 40 ارب 88 کروڑ 20 لاکھ روپے] خرچ کیے۔ پوری دُنیا میں یہوواہ کے گواہوں کی برانچوں میں 20 ہزار 595 یہوواہ کے گواہ کام کرتے ہیں۔ یہ سب یہوواہ کے گواہوں کی خصوصی کُلوقتی خادموں کی عالمگیر جماعت کا حصہ ہیں۔
a مبشر اُن لوگوں کو کہا جاتا ہے جو ہر مہینے خدا کی بادشاہت کی خوشخبری کی مُنادی کرتے ہیں۔ (متی 24:14) یہ جاننے کے لیے کہ یہوواہ کے گواہوں کی تعداد کیسے گنی جاتی ہے، ویبسائٹ jw.org پر مضمون ”پوری دُنیا میں کتنے یہوواہ کے گواہ ہیں؟“ کو دیکھیں۔
b یہ جاننے کے لیے کہ ایک شخص کو یہوواہ کے گواہ کے طور پر بپتسمہ لینے سے پہلے کون سے قدم اُٹھانے پڑتے ہیں، ویبسائٹ jw.org پر مضمون ”مَیں یہوواہ کا گواہ کیسے بن سکتا ہوں؟“ کو دیکھیں۔
c پہلکار ایک ایسے بپتسمہیافتہ یہوواہ کے گواہ کو کہتے ہیں جو اپنی مرضی سے ہر مہینے خدا کی بادشاہت کی خوشخبری سنانے میں کچھ مخصوص گھنٹے صرف کرتا ہے۔
d مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے ویبسائٹ jw.org پر مضمون ”یہوواہ کے گواہ بائبل کورس کیسے کراتے ہیں؟“ کو دیکھیں۔
e سن 2021ء کا خدمتی سال 1 ستمبر 2020ء سے 31 اگست 2021ء تک تھا۔