مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

حاضرین کے لیے معلومات

حاضرین کے لیے معلومات

حاضرباش:‏ حاضرباش آپ کی مدد کر‌نا چاہتے ہیں۔ جب وہ آپ کو پارکنگ یا سیٹیں رکھنے کے سلسلے میں ہدایات دیتے ہیں یا پھر آپ سے آنے جانے والے راستوں پر کھڑا نہ رہنے کی درخواست کر‌تے ہیں تو برائےمہربانی اُن کے ساتھ تعاون کر‌یں۔‏

بپتسمہ:‏ بپتسمے کے اُمیدواروں کے لیے سٹیج کے سامنے والی سیٹیں رکھی جائیں گی۔ اُمیدواروں کو ہفتے کی صبح بپتسمے کی تقریر شروع ہونے سے پہلے اِن مخصوص سیٹوں پر بیٹھنا چاہیے۔ ہر ایک کو اپنا تولیہ اور موزوں لباس ساتھ لانا چاہیے۔‏

عطیات:‏ اِجتماع پر سیٹوں، سپیکروں، ویڈیو دِکھانے کے سامان اور دوسری سہولتوں کا اِنتظام کِیا گیا ہے تاکہ آپ پورے پروگرام سے فائدہ حاصل کر سکیں اور یہوواہ خدا کے زیادہ قریب جا سکیں۔ آپ خوشی سے جو عطیات دیتے ہیں، اُن سے اِن سہولتوں کے اخراجات پورے کیے جاتے ہیں اور پوری دُنیا میں ہمارا کام اَور آگے بڑھتا ہے۔ مختلف جگہوں پر عطیات کے لیے ڈبے رکھے گئے ہیں۔ آن‌لائن عطیات دینے کے لیے آپ donate.pr418.com پر جا سکتے ہیں۔ آپ کے تمام عطیات کی بڑی قدر کی جاتی ہے۔ گو‌رننگ باڈی آپ کا شکریہ ادا کر‌نا چاہتی ہے کہ آپ عطیات کے ذریعے مُنادی کے کام کو فروغ دیتے ہیں۔‏

اِبتدائی طبّی اِمداد کا شعبہ:‏ یاد رکھیں کہ یہ شعبہ صرف ایمرجنسی میں مدد کے لیے ہے۔‏

گم‌شُدہ چیزوں کا شعبہ:‏ گم‌شُدہ چیزوں کو اِس شعبے کے سپرد کِیا جانا چاہیے۔ اگر آپ کی کوئی چیز گم ہو جاتی ہے تو اِس شعبے سے رابطہ کر‌یں۔ والدین سے بچھڑ جانے والے بچوں کو بھی اِس شعبے میں پہنچائیں۔ برائےمہربانی اپنے بچوں کا دھیان رکھیں اور اُنہیں اپنے ساتھ رکھیں تاکہ غیرضروری پریشانی سے بچا جا سکے۔‏

سیٹوں کا اِنتخاب:‏ دوسروں کا لحاظ رکھیں۔ یاد رکھیں کہ صرف آپ اپنے گھر والوں اور اُن لوگو‌ں کے لیے سیٹیں رکھ سکتے ہیں جو آپ کے ساتھ گاڑی میں سفر کر‌تے ہیں یا جنہیں آپ بائبل کورس کر‌ا رہے ہیں۔ برائےمہربانی اپنے اِردگِرد کی سیٹوں پر چیزیں نہ رکھیں۔‏

رضاکارانہ خدمت کا شعبہ:‏ اگر آپ اِجتماع پر کیے جانے والے مختلف کاموں میں ہاتھ بٹانا چاہتے ہیں تو برائےمہربانی اِس شعبے سے رابطہ کر‌یں۔‏

منتظم یہوواہ کے گو‌اہوں کی گو‌رننگ باڈی

© 2023 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania