پاک کلام میں شادی کے بغیر اِکٹھے رہنے کے بارے میں کیا بتایا گیا ہے؟
پاک کلام کا جواب
پاک کلام میں بتایا گیا ہے کہ خدا کی مرضی یہ ہے کہ لوگ”حرامکاری سے گریز کریں۔“ (1-تھسلُنیکیوں 4:3) پاک کلام کے مطابق ”حرامکاری“ میں زِناکاری، ہمجنسپرستی اور کسی ایسے مرد اور عورت کا آپس میں جنسی تعلق قائم کرنا شامل ہے جن کی ایک دوسرے سے شادی نہیں ہوئی۔
خدا کی نظر میں یہ بات اہم کیوں ہے کہ ایک مرد اور عورت شادی کریں؟
خدا نے شادی کے بندوبست کا آغاز کِیا ہے۔ خدا نے اُس وقت اِس بندوبست کا آغاز کِیا جب اُس نے پہلے مرد اور عورت کو ایک جوڑے کے طور پر اِکٹھا کِیا۔ (پیدایش 2:22-24) وہ یہ نہیں چاہتا تھا کہ ایک مرد اور عورت شادی کیے بغیر اِکٹھے رہیں۔
خدا جانتا ہے کہ اِنسانوں کی بھلائی کس چیز میں ہے۔ خدا نے شادی کے بندھن کو ہمیشہ قائم رہنے کے لیے بنایا ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ ایک مرد اور عورت عمر بھر ساتھ رہیں کیونکہ اِس سے گھرانہ محفوظ رہتا ہے اور گھر کے ہر فرد کو فائدہ ہوتا ہے۔ اِس سلسلے میں ایک سادہ سی مثال پر غور کریں۔ جب آپ کوئی فرنیچر خرید تے ہیں تو اُسے بنانے والی کمپنی اُس کے ساتھ کچھ ہدایات دیتی ہے تاکہ آپ اُس کے فرق فرق حصوں کو آسانی سے جوڑ سکیں ۔ اِسی طرح خدا ہمیں ہدایات فراہم کرتا ہے تاکہ ہم مضبوط خاندانی رشتے قائم کر سکیں۔ جو لوگ خدا کے معیاروں پر عمل کرتے ہیں، اُنہیں ہمیشہ اِن سے فائدہ ہوتا ہے۔—یسعیاہ 48:17، 18۔
شادی کے بغیر جنسی تعلقات قائم کرنے کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر شادی کے بغیر حمل ٹھہر سکتا ہے، کوئی جنسی بیماری لگ سکتی ہے اور شدید جذباتی تکلیف سے گزارنا پڑ سکتا ہے ۔
خدا نے مرد اور عورت کو جنسی تعلق قائم کرنے کی صلاحیت دی ہے تاکہ وہ اولاد پیدا کر سکیں۔ خدا کی نظر میں زندگی پاک ہے اور اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت اُس کی ایک خاص نعمت ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ ہم شادی کے بندوبست کا احترام کرنے سے اِس نعمت کے لیے قدر ظاہر کریں۔—عبرانیوں 13:4۔
کیا ایک مرد اور عورت یہ دیکھنے کے لیے شادی سے پہلے اِکٹھے رہ سکتے ہیں کہ اُن کی آپس میں بنے گی یا نہیں؟
ایک کامیاب شادی کا راز یہ نہیں ہے کہ ایک مرد اور عورت ایک دوسرے کو پرکھنے کے لیے کچھ عرصہ اِکٹھے رہیں اور اگر اُن کی آپس میں نہ بنے تو ایک دوسرے کو چھوڑ دیں۔ دراصل رشتے تب مضبوط ہوتے ہیں جب مرد اور عورت ایک دوسرے کا ساتھ نبھانے اور مل کر مشکلوں کا سامنا کرنے کا عزم کرتے ہیں۔ a اور شادی کا بندھن اِس عزم کو مضبوط کرتا ہے۔—متی 19:6۔
شادی کے بندھن کو مضبوط کیسے بنایا جا سکتا ہے؟
ہر شادی میں مسئلے ہوتے ہیں ۔لیکن بائبل میں دیے گئے مشوروں پر عمل کرنے سے میاں بیوی اپنی شادی کو کامیاب بنا سکتے ہیں ۔کچھ مشورے یہ ہیں :
اپنی ضرورتوں سے زیادہ اپنے شریکِحیات کی ضرورتوں کو اہمیت دیں۔—1-کُرنتھیوں 7:3-5؛ فِلپّیوں 2:3، 4۔
اپنے دل میں ایک دوسرے کے لیے محبت اور احترام پیدا کریں۔—اِفسیوں 5:25، 33۔
اپنی زبان پر قابو رکھنا سیکھیں۔—امثال 12:18۔
تحمل سے کام لیں اور ایک دوسرے کو معاف کرنے کے لیے تیار رہیں۔—کُلسّیوں 3:13، 14۔
a مضمون ”گھریلو زندگی کو خوشگوار بنائیں—عہدوپیمان نبھائیں“ کو دیکھیں۔
جب آپ کوئی فرنیچر خرید تے ہیں تو اُسے بنانے والی کمپنی اُس کے ساتھ کچھ ہدایات دیتی ہے تاکہ آپ اُس کے فرق فرق حصوں کو آسانی سے جوڑ سکیں ۔ اِسی طرح خدا ہمیں ہدایات فراہم کرتا ہے تاکہ ہم مضبوط خاندانی رشتے قائم کر سکیں۔