کیا جُوا کھیلنا گُناہ ہے؟
پاک کلام کا جواب
اگرچہ پاک کلام میں جُوا کھیلنے کے حوالے سے تفصیل سے نہیں بتایا گیا لیکن اِس میں درج اصولوں پر غور کرنے سے ہمیں پتہ چلتا ہے کہ خدا کی نظر میں جُوا کھیلنا گُناہ ہے۔—اِفسیوں 5:17۔ a
لوگ لالچ کی بِنا پر جُوا کھیلتے ہیں اور خدا کو لالچ سے نفرت ہے۔ (1-کُرنتھیوں 6:9، 10؛ اِفسیوں 5:3، 5) جُوا کھیلنے والا شخص چاہتا ہے کہ جُوئے میں دوسروں کو نقصان ہو تاکہ اُسے پیسے ملیں۔ لیکن پاک کلام میں دوسروں کی چیزوں کا لالچ کرنے سے سختی سے منع کِیا گیا ہے۔—خروج 20:17؛ رومیوں 7:7؛ 13:9، 10۔
جُوا چاہے کم پیسوں کے لیے ہی کیوں نہ کھیلا جائے، اِس سے کھیلنے والے کے دل میں پیسے سے پیار پیدا ہو سکتا ہے جو کہ اِنسان کو تباہ کر دیتا ہے۔—1-تیمُتھیُس 6:9، 10۔
جُوا کھیلنے والے لوگ اکثر توہمپرستی اور قسمت پر بھروسا کرتے ہیں۔ لیکن خدا اِن عقیدوں کو بُتپرستی کا حصہ خیال کرتا ہے جس کا اُس کی عبادت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔—یسعیاہ 65:11۔
پاک کلام میں اِس سوچ کو فروغ نہیں دیا گیا کہ اِنسان بغیر کچھ کیے ہی کچھ حاصل کر لے۔ اِس کی بجائے اِس میں محنت کرنے کی حوصلہافزائی کی گئی ہے۔ (واعظ 2:24؛ اِفسیوں 4:28) جو لوگ پاک کلام کی اِس ہدایت پر عمل کرتے ہیں، وہ ’اپنی کمائی سے روٹی کھاتے ہیں۔‘—2-تھسلُنیکیوں 3:10، 12۔
جُوا کھیلنے سے مقابلہبازی پیدا ہوتی ہے جس سے پاک کلام میں منع کِیا گیا ہے۔—گلتیوں 5:26۔
a پاک کلام میں جُوئے کا ذکر خاص طور پر صرف اُس وقت ہوا ہے جب رومی سپاہیوں نے یسوع مسیح کے کپڑوں کو حاصل کرنے کے لیے قُرعہ ڈالا یا ”جُوا کھیلا۔“—متی 27:35؛ یوحنا 19:23، 24، کونٹیمپرری اِنگلش ورشن؛ گڈ نیوز ٹرانسلیشن۔