نوجوانوں کا سوال
مجھے بپتسمہ لینے کے بعد کیا کرنا ہوگا؟—دوسرا حصہ: وفاداری کی راہ پر چلتے رہیں
پاک کلام میں لکھا ہے کہ ”یہوواہ اُن لوگوں کو کسی بھی اچھی چیز سے محروم نہیں رکھے گا جو وفاداری کی راہ پر چلتے ہیں۔“ (زبور 84:11) لیکن وفاداری کی راہ پر چلنے کا کیا مطلب ہے؟ اِس کا مطلب ہے کہ آپ اِس طرح سے زندگی گزاریں جس سے نظر آئے کہ آپ نے اپنی زندگی یہوواہ کے نام کرتے ہوئے جو وعدہ کِیا تھا، آپ اُسے نبھا رہے ہیں۔ (واعظ 5:4، 5) لیکن بپتسمہ لینے کے بعد آپ وفاداری کی راہ پر کیسے چل سکتے ہیں؟
اِس مضمون میں ہم دیکھیں گے:
مشکلوں میں ثابتقدم رہیں
پاک کلام کی ہدایت: ”خدا کی بادشاہت میں داخل ہونے کے لیے ہمیں بہت سی مصیبتیں سہنی ہوں گی۔“—اعمال 14:22۔
اِس کا کیا مطلب ہے؟ سچ ہے کہ ہر مسیحی کو مشکلوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کچھ مشکلیں آپ پر اِس لیے آئیں گی کیونکہ آپ مسیحی ہیں جیسے کہ لوگ آپ کا مذاق اُڑائیں گے یا آپ کی مخالفت کی جائے گی۔ اور کچھ مشکلیں ایسی ہوں گی جن کا ہر شخص کو سامنا کرنا پڑتا ہے جیسے کہ پیسوں کی تنگی یا بیماری۔
کیا ہو سکتا ہے؟ کبھی کبھار شاید آپ کے حالات اچانک بدل جائیں اور ہو سکتا ہے کہ ایسا اِس طرح ہو جس کی آپ نے توقع بھی نہ کی ہو۔ پاک کلام میں لکھا ہے کہ کسی بھی شخص کے ساتھ کچھ بُرا ہو سکتا ہے پھر چاہے وہ مسیحی ہو یا نہ ہو۔—واعظ 9:11۔
آپ کیا کر سکتے ہیں؟ آپ کو پتہ ہے کہ آپ کو مشکلوں کا سامنا کرنا پڑے گا اِس لیے آپ اِن کا سامنا کرنے کے لیے ابھی سے تیاری کر سکتے ہیں۔ مشکلوں میں آپ کو اپنے ایمان کو مضبوط کرنے اور یہوواہ پر اَور زیادہ بھروسا کرنے کا موقع ملے گا۔ (یعقوب 1:2، 3) وقت کے ساتھ ساتھ آپ بھی بالکل ویسا ہی محسوس کریں گے جیسا پولُس رسول نے کِیا۔ اُنہوں نے کہا: ”جو مجھے طاقت دیتا ہے، اُس کے ذریعے مَیں سب کچھ کر سکتا ہوں۔“—فِلپّیوں 4:13۔
سچی کہانی: ”میرے بپتسمے کے کچھ ہی وقت بعد میرے بڑے بھائیوں نے یہوواہ کو چھوڑ دیا۔ میرے امی ابو بہت بیمار ہو گئے اور مَیں بھی بہت بیمار ہو گئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی تھی کہ مَیں بہت آسانی سے ہمت ہار سکتی تھی۔ اور یہ بھول سکتی تھی کہ جب مَیں نے اپنی زندگی یہوواہ کے نام کی تھی تو مَیں نے اُس سے یہ وعدہ کِیا تھا کہ مَیں اُس کی عبادت کو اپنی زندگی میں سب سے زیادہ اہمیت دوں گی۔ لیکن ایسا نہیں ہوا۔ مَیں نے اپنی زندگی یہوواہ کے نام کرتے ہوئے اُس سے جو وعدہ کِیا تھا، اُس کی وجہ سے مجھے ہمت ملی کہ مَیں مشکلوں کا سامنا کر پاؤں۔“—کِیرن۔
مشورہ: یوسف کے بارے میں اَور زیادہ جانیں۔ اُن کی زندگی کے بارے میں جاننے کے لیے آپ پیدائش 37 اور 39 سے 41 ابواب کو پڑھ سکتے ہیں۔ اِس بارے میں سوچیں: یوسف کو ایسی کون سی مشکلوں کا سامنا کرنا پڑا جن کی اُنہوں نے توقع بھی نہیں کی تھی اور وہ اِن سے کیسے نمٹ پائے؟ یہوواہ نے یوسف کی مدد کیسے کی؟
کیا آپ کو اَور مدد چاہیے؟
یہ پڑھیں:
”زندگی میں آنے والی تبدیلیوں کا سامنا کیسے کِیا جا سکتا ہے؟“
یہ ڈاؤنلوڈ کریں:
”وین اے پیرنٹ اِز سکِ“
آزمائشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے رہیں
پاک کلام کی ہدایت: ”ہر شخص اپنی ہی خواہشوں کی وجہ سے آزمایا اور اُکسایا جاتا ہے۔“—یعقوب 1:14۔
اِس کا کیا مطلب ہے؟ کبھی کبھار شاید ہمیں اپنی خواہشوں کی وجہ سے آزمائشوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اور اگر ہم اِن خواہشوں پر قابو نہیں رکھتے تو ہم کوئی غلط کام کر سکتے ہیں۔
کیا ہو سکتا ہے؟ بپتسمے کے بعد بھی آپ کو ”جسم کی خواہشوں“ کا سامنا ہوگا۔ (2-پطرس 2:18) ہو سکتا ہے کہ آپ پر شادی سے پہلے سیکس کرنے کی آزمائش آئے۔
آپ کیا کر سکتے ہیں؟ کوئی آزمائش آنے سے پہلے یہ فیصلہ کریں کہ آپ اُس وقت کیا کریں گے۔ ایسا کرنے سے آپ اپنی خواہشوں کی وجہ سے کوئی غلط فیصلہ نہیں کریں گے۔ وہ بات یاد رکھیں جو یسوع نے کہی۔ اُنہوں نے کہا: ”کوئی شخص دو مالکوں کا غلام نہیں ہو سکتا۔“ (متی 6:24) آپ یہ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ آپ کسے اپنا مالک چُنیں گے۔ اچھا ہوگا کہ آپ یہوواہ کو اپنا مالک چُنیں۔ چاہے کوئی خواہش کتنی ہی شدید کیوں نہ ہو، آپ اُسے پورا نہ کرنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔—گلتیوں 5:16۔
مشورہ: یہ دیکھنے کی کوشش کریں کہ آپ کی صلاحیتیں اور کمزوریاں کیا ہیں۔ ایسے دوست چُنیں جو آپ کی مدد کریں تاکہ آپ اپنی خوبیوں کو نکھار سکیں۔ ایسے لوگوں، جگہوں اور صورتحال سے بچیں جن کی وجہ سے آپ کے لیے صحیح کام کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔—زبور 26:4، 5۔
کیا آپ کو اَور مدد چاہیے؟
اپنے جوش کو بڑھاتے رہیں
پاک کلام کی ہدایت: ”آپ میں سے ہر ایک ایسا ہی جذبہ ظاہر کرے تاکہ ... آپ سُست نہ ہو جائیں۔“—عبرانیوں 6:11، 12۔
اِس کا کیا مطلب ہے؟ جو شخص اپنے کام پر دھیان نہیں دیتا، وہ بڑی آسانی سے سُست پڑ سکتا ہے۔
کیا ہو سکتا ہے؟ شاید بپتسمے کے بعد آپ کا جوش بہت زیادہ ہو اور آپ کے دل میں یہوواہ کے لیے محبت بھری ہو۔ لیکن کچھ وقت بعد شاید آپ کو ہر معاملے میں یہوواہ کی بات ماننا مشکل لگے۔ اور اِس وجہ سے آپ بےحوصلہ ہو جائیں اور آپ کا جوش ٹھنڈا پڑنے لگے۔—گلتیوں 5:7۔
آپ کیا کر سکتے ہیں؟ اُس وقت بھی صحیح کام کرتے رہیں جب آپ کا ایسا کرنے کا دل نہ چاہے۔ (1-کُرنتھیوں 9:27) اپنے آسمانی باپ کے بارے میں اَور زیادہ جاننے اور ہر روز اُس سے دُعا کرنے سے اُس کے قریب ہوتے جائیں۔ اُن لوگوں سے بھی دوستی مضبوط کرنے کی کوشش کرتے رہیں جنہیں یہوواہ کی خدمت کرنا بہت اچھا لگتا ہے۔
مشورہ: یاد رکھیں کہ یہوواہ آپ سے بہت پیار کرتا ہے اور وہ آپ کی مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔ یہ نہ سوچیں کہ اگر کچھ وقت کے لیے آپ کا جوش ٹھنڈا پڑ گیا ہے تو وہ آپ سے ناراض ہے۔ پاک کلام میں لکھا ہے: ”وہ تھکے ہوئے کو زور بخشتا ہے اور ناتوان کی توانائی کو زیادہ کرتا ہے۔“ (یسعیاہ 40:29) آہستہ آہستہ آپ دیکھیں گے کہ یہوواہ آپ کی مدد کر رہا ہے تاکہ آپ میں پھر سے جوش بھر جائے۔
کیا آپ کو اَور مدد چاہیے؟
یہ پڑھیں:
یہ دیکھیں:
یاد رکھیں: اگر آپ وفاداری کی راہ پر چلتے رہیں گے تو آپ یہوواہ کو خوش کریں گے۔ (اَمثال 27:11) وہ یہ دیکھ کر بہت خوش ہوگا کہ آپ نے اُسے چُنا ہے۔ اور وہ آپ کو وہ سب کچھ دے گا جو شیطان کے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری ہے۔