کیا یہوواہ کے گواہوں کے پادریوں کو تنخواہ ملتی ہے؟
یہوواہ کے گواہوں میں پادری نہیں ہوتے کیونکہ اِبتدائی مسیحیوں میں بھی کوئی پادری طبقہ نہیں تھا۔ دراصل یہوواہ کا ہر ایک گواہ مذہبی تعلیم دینے اور تبلیغ کرنے میں حصہ لیتا ہے۔ یہوواہ کے گواہوں کی کلیسیاؤں (یعنی جماعتوں) میں کچھ تجربہ کار آدمیوں کو نگہبانوں کے طور پر مقرر کِیا جاتا ہے۔ (طِطُس 1:5) یہ آدمی کلیسیا کی پیشوائی اور خدمت کرتے ہیں۔ وہ اِس کام کے لیے کوئی معاوضہ نہیں لیتے۔