نام یہوواہ کے گواہ کہاں سے لیا گیا ہے؟
”یہوواہ“ بائبل کے مطابق خدا کا ذاتی نام ہے۔ (خروج 6:3؛ زبور 83:18) ”گواہ“ اُس شخص کو کہتے ہیں جو اُن باتوں کے بارے میں گواہی دیتا ہے جن کے متعلق اُسے پکا یقین ہوتا ہے۔
لہٰذا ہم یہوواہ کے گواہ اِس لیے کہلاتے ہیں کیونکہ ہم کائنات کے خالق یہوواہ خدا کے بارے میں گواہی دیتے ہیں۔ (مکاشفہ 4:11) ہم اِن دو طریقوں سے گواہی دیتے ہیں: (1) اپنے چال چلن سے اور (2) لوگوں کو اُن باتوں کے بارے میں بتانے سے جو ہم نے پاک کلام سے سیکھی ہیں۔—یسعیاہ 43:10-12؛ 1-پطرس 2:12