یہوواہ کے گواہوں کی پیشوائی کون کرتا ہے؟
ہر کلیسیا (یعنی جماعت) میں بزرگوں کی ایک جماعت ہوتی ہے جو اِس کی پیشوائی کرتی ہے۔ تقریباً 20 کلیسیاؤں کے مجموعے کو حلقہ کہا جاتا ہے اور ایک شخص جسے حلقے کا نگہبان کہا جاتا ہے، کلیسیاؤں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے وقتاًفوقتاً اِن کا دورہ کرتا ہے۔
ہماری تنظیم کو ایک گورننگ باڈی کے ذریعے پاک کلام سے رہنمائی اور ہدایات فراہم کی جاتی ہیں۔ گورننگ باڈی کے رُکن بڑے تجربہ کار ہیں کیونکہ وہ بڑے عرصے سے یہوواہ خدا کی خدمت کر رہے ہیں۔ وہ ہمارے مرکزی دفتر میں کام کرتے ہیں جو کہ امریکہ میں ہے۔—اعمال 15:23-29؛ 1-تیمُتھیُس 3:1-7۔