مواد فوراً دِکھائیں

دُوردراز شمالی علاقوں میں تبلیغی مہم

دُوردراز شمالی علاقوں میں تبلیغی مہم

سن 2014ء میں یہوواہ کے گواہوں کی گورننگ باڈی نے شمالی امریکہ اور یورپ کے شمالی علاقوں میں ایک تبلیغی مہم کا آغاز کِیا۔ (‏اعمال 1:‏8‏)‏ شروع میں الاسکا (‏ریاستہائے متحدہ امریکہ)‏، لاپلینڈ (‏فن لینڈ)‏، کینیڈا کے شمال مغربی علاقوں اور نناوت میں تبلیغی سرگرمیوں کو بڑھایا گیا۔‏

اِن علاقوں میں یہوواہ کے گواہ کافی سالوں سے پاک کلام کا پیغام سنا رہے ہیں۔ لیکن وہ وہاں بس تھوڑی دیر کے لیے جاتے تھے اور پاک کلام پر مبنی کتابیں اور رسالے تقسیم کر کے آ جاتے تھے۔‏

یہوواہ کے گواہوں کی جو برانچیں اِن علاقوں میں تبلیغی کام کی نگرانی کرتی ہیں، اُنہیں یہ ہدایت دی گئی کہ وہ کم از کم تین مہینے کے لیے ایسے یہوواہ کے گواہوں کو وہاں بھیجیں جو کُل وقتی طور پر تبلیغ کرتے ہیں۔ اگر کچھ مقامی لوگ پاک کلام سے تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یہ یہوواہ کے گواہ وہاں زیادہ دیر ٹھہر سکتے ہیں اور مذہبی اِجلاس بھی منعقد کر سکتے ہیں۔‏

اِن شمالی علاقوں میں تبلیغ کرنا آسان نہیں تھا۔ اِس سلسلے میں یہوواہ کے دو گواہوں کی مثال پر غور کریں۔ اِن میں سے ایک پہلے جنوبی کیلیفورنیا میں رہتا تھا اور دوسرا امریکہ کی ریاست جارجیا میں۔ اِن دونوں کو الاسکا کے شہر بارو بھیجا گیا۔ یہاں سردیوں میں درجۂ حرارت منفی 38 سینٹی گریڈ (‏منفی 36 فارن ہائیٹ)‏ تک گِر گیا۔ اِس کے باوجود اِن دونوں نے چند مہینوں کے اندر اندر ہی تقریباً 95 فیصد گھروں میں تبلیغ کی اور 4 لوگوں کو بائبل کورس کرانا شروع کِیا۔ اِن لوگوں میں ایک جوان لڑکا بھی شامل ہے جس کا نام جان ہے۔ وہ اور اُس کی دوست کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں سے بائبل کورس کر رہے ہیں۔ یہ لڑکا جو کچھ سیکھتا ہے، وہ اِسے اپنے دوستوں اور اپنے ساتھ کام کرنے والوں کو بھی بتاتا ہے۔ وہ روزانہ اپنے فون پر JW Library ایپ کھول کر کتاب روزبروز کتابِ مُقدس سے تحقیق کریں سے پاک کلام کی آیت بھی پڑھتا ہے۔‏

نناوت کے جزیرے رنکن اِنلٹ تک جانے کا کوئی زمینی راستہ نہیں ہے۔ اِس لیے یہوواہ کے دو گواہوں کو اِس چھوٹے سے علاقے تک پہنچنے کے لیے ہوائی جہاز میں جانا پڑا۔ وہاں اُنہوں نے کئی لوگوں کو بائبل کورس کرانا شروع کِیا۔ ایک آدمی نے ویڈیو ہماری عبادت گاہوں میں کیا ہوتا ہے؟‏ دیکھنے کے بعد اُن سے پوچھا کہ ”‏آپ لوگ یہاں اپنی عبادت گاہ کب بنائیں گے؟“‏ پھر اُس نے کہا ”‏اگر مَیں عبادت گاہ بننے تک یہاں پر ہوا تو مَیں بھی عبادت کے لیے آیا کروں گا۔“‏

کچھ یہوواہ کے گواہوں کو لاپلینڈ کے علاقے ساووکوسکی میں بھیجا گیا جہاں لوگوں سے 10 گُنا زیادہ رینڈیئر (‏قُطبی ہِرن)‏ پائے جاتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا:‏ ”‏یہاں درجۂ حرارت بہت گِر جاتا ہے اور بہت برف پڑتی ہے۔“‏ لیکن اِن کا کہنا ہے کہ وہ وہاں بالکل صحیح وقت پر پہنچے۔ اُنہوں نے بتایا کہ ”‏مختلف گاؤں اور دُوردراز علاقوں تک جانے والی سڑکوں سے برف کو ہٹا دیا گیا تھا اور سڑکوں کی حالت بھی بہت اچھی تھی۔ اِس کے علاوہ ٹھنڈ کی وجہ سے لوگ گھر سے بھی کم ہی نکلتے تھے۔ اِس لیے ہم پورے علاقے میں تبلیغ کرنے کے قابل ہوئے۔“‏

دُوردراز شمالی علاقوں میں ہمارے کام کو بہت سے لوگوں نے سراہا ہے۔ مثال کے طور پر یہوواہ کے دو گواہ الاسکا کے ایک شہر کی ناظم سے ملے۔ اِس ملاقات کے بعد اُس ناظم نے سوشل میڈیا پر یہوواہ کے گواہوں کے بارے میں بہت اچھی باتیں لکھیں اور اُن کے پرچے خدا کی بادشاہت کیا ہے؟‏ کی تصویر بھی پوسٹ کی۔‏

الاسکا کے شہر ہینز میں یہوواہ کے دو گواہوں نے ایک مقامی لائبریری میں اِجلاس منعقد کِیا جس میں آٹھ لوگ آئے۔ اِسی شہر کے ایک اخبار میں بتایا گیا کہ ٹیکساس اور شمالی کیرولائنا سے آنے والے یہوواہ کے دو گواہ گھر گھر جا کر لوگوں کو بائبل کورس کی پیشکش کر رہے ہیں۔ اِس خبر کے آخر میں یہ بھی بتایا گیا:‏ ”‏اِس کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ویب سائٹ jw.org پر جائیں۔“‏