یہوواہ کے گواہوں کی تعداد میں دن بہ دن اِضافہ
سن 1987ء میں یہوواہ کے گواہوں کی گورننگ باڈی کے رُکن لائیمن سوِنگل ملک وینزویلا آئے۔ اُنہوں نے شہر ویلنسیا میں ایک تقریر پیش کی جسے سننے کے لیے 63 ہزار 580 لوگ جمع ہوئے۔ بہت سے لوگوں نے وہاں پہنچنے کے لیے بس میں رات بھر سفر کِیا۔ بھائی سوِنگل نے وہاں جمع لوگوں سے کہا: ”خوشی کی بات ہے کہ آپ کے ملک میں یہوواہ کے گواہوں کی تعداد میں اِتنا زیادہ اِضافہ ہوا ہے۔ اور وہ وقت دُور نہیں جب آپ کی تعداد 1 لاکھ سے زیادہ ہو جائے گی۔“
سن 1987ء میں وینزویلا میں 38 ہزار یہوواہ کے گواہ تھے جو بڑے جوش سے خدا کی بادشاہت کی خوش خبری سنا رہے تھے۔ اُس وقت صرف 8 ملک ایسے تھے جہاں یہوواہ کے گواہوں کی تعداد 1 لاکھ سے زیادہ تھی۔
پہلی عالمی جنگ کے بعد پوری دُنیا میں صرف چند ہزار یہوواہ کے گواہ پاک کلام کا پیغام سنا رہے تھے۔ لیکن کچھ ہی سالوں میں اُن کی تعداد بڑھ گئی۔ 1943ء کی یہوواہ کے گواہوں کی سالانہ کتاب میں بتایا گیا: ”1942ء میں ہمیں یہوواہ کے گواہوں کی سرگرمیوں کی پوری رپورٹ تو نہیں ملی ... لیکن پھر بھی اِس سے پتہ چلتا ہے کہ پوری دُنیا میں ہماری تعداد 1 لاکھ 6 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔“ حالانکہ اُس وقت دوسری عالمی جنگ نے پوری دُنیا میں تباہی مچا رکھی تھی پھر بھی بہت سے لوگ پاک کلام کے پیغام کو خوشی سے قبول کر رہے تھے۔ 1950ء تک صرف ریاستہائے متحدہ امریکہ میں یہوواہ کے گواہوں کی تعداد 1 لاکھ سے زیادہ ہو چکی تھی۔
اِس کے بعد 1974ء میں ملک نائیجیریا میں یہوواہ کے گواہوں کی تعداد 1 لاکھ ہوئی۔
اِس کے اگلے سال برازیل اور جرمنی میں بھی یہوواہ کے گواہوں کی تعداد 1 لاکھ سے بڑھ گئی۔ ایسی رپورٹوں سے ظاہر ہوا کہ پاک کلام کا پیغام دُنیا کے کونے کونے تک پہنچ رہا ہے۔
دُنیا بھر میں اُن لوگوں کی تعداد میں اِضافہ ہوتا گیا جو خوش خبری کو قبول کر رہے تھے۔ یہ پاک کلام کی اِس پیش گوئی کے عین مطابق تھا کہ ”سب سے چھوٹا ایک ہزار ہو جائے گا اور سب سے حقیر ایک زبردست قوم۔ مَیں [یہوواہ] عین وقت پر یہ سب کچھ جلد کروں گا۔“—یسعیاہ 60:22۔
سن 2014ء کی رپورٹ کے مطابق 24 ملک ایسے ہیں جہاں یہوواہ کے گواہوں کی تعداد 1 لاکھ سے زیادہ ہے۔ اِن ملکوں میں وینزویلا بھی شامل ہے جہاں 2007ء میں یہوواہ کے گواہوں کی تعداد 1 لاکھ کو پہنچ گئی۔ اِس وقت پوری دُنیا میں ہماری تعداد 82 لاکھ 1545 ہے اور ہماری 1 لاکھ 15 ہزار 416 کلیسیائیں (یعنی جماعتیں) ہیں۔
برِاعظم |
ملک |
تعداد |
---|---|---|
افریقہ |
انگولا |
1،08،607 |
زمبیا |
1،78،481 |
|
کانگو، عوامی جمہوریہ |
2،16،024 |
|
گھانا |
1،25،443 |
|
نائیجیریا |
3،62،462 |
|
ایشیا |
جاپان |
2،15،703 |
فلپائن |
1،96،249 |
|
کوریا، جنوبی |
1،00،641 |
|
یورپ |
اِٹلی |
2،51،650 |
برطانیہ |
1،38،515 |
|
پولینڈ |
1،23،177 |
|
جرمنی |
1،66،262 |
|
روس |
1،71،268 |
|
سپین |
1،12،493 |
|
فرانس |
1،27،961 |
|
یوکرین |
1،50،906 |
|
شمالی امریکہ |
ریاستہائے متحدہ امریکہ |
12،43،387 |
کینیڈا |
1،16،312 |
|
میکسیکو |
8،29،523 |
|
جنوبی امریکہ |
ارجنٹائن |
1،50،171 |
برازیل |
7،94،766 |
|
پیرو |
1،23،251 |
|
کولمبیا |
1،66،049 |
|
وینزویلا |
1،40،226 |