مواد فوراً دِکھائیں

واروِک کے تعمیراتی کام کی تصویری جھلکیاں (‏ستمبر 2015ء سے فروری 2016ء)‏

واروِک کے تعمیراتی کام کی تصویری جھلکیاں (‏ستمبر 2015ء سے فروری 2016ء)‏

اِن تصویروں میں دِکھایا گیا ہے کہ ستمبر 2015ء سے فروری 2016ء تک رضاکاروں نے یہوواہ کے گواہوں کے نئے مرکزی دفتر میں کیا کیا کام کیے۔‏

واروِک میں نئے مرکزی دفتر کا ڈیزائن:‏

  1. گاڑیوں کی ورکشاپ

  2. عوامی پارکنگ

  3. ورکشاپس/‏رہائشیوں کے لیے پارکنگ

  4. رہائشی عمارت (‏بی)‏

  5. رہائشی عمارت (‏ڈی)‏

  6. رہائشی عمارت (‏سی)‏

  7. رہائشی عمارت (‏اے)‏

  8. دفتروں کی عمارت

7 اکتوبر 2015ء—‏تعمیراتی سائٹ

تالاب کے پُل کی محراب کو تالاب کے پاس لے جایا جا رہا ہے۔ جب اِسے ٹرک سے اُتارا گیا تھا تو اِس کے اِردگِرد ٹائر رکھے گئے تھے تاکہ یہ محفوظ رہے۔ اِس پُل کی وجہ سے تالاب کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔‏

13 اکتوبر 2015ء—‏دفتروں کی عمارت

چھت پر جو پودے لگائے گئے ہیں، وہ سردیوں میں مُرجھانے سے پہلے اپنا رنگ بدلتے ہیں۔ عمارتوں کی چھتوں پر 16 قسم کے پودے لگائے گئے ہیں۔ اِن پودوں کی وجہ سے توانائی کی بچت ہوتی ہے اور طوفانی بارشوں کی صورت میں پانی کا بہاؤ کم ہو جاتا ہے۔ اِن پودوں کی دیکھ‌بھال کرنے کے لیے صرف جنگلی بوٹیوں کو نکالنا پڑتا ہے۔‏

13 اکتوبر 2015ء—‏رہائشی عمارت (‏ڈی)‏

ایک بڑھئی ایک کمرے کے باورچی‌خانے کی الماری میں لکڑی لگا رہا ہے۔ فروری 2016ء کے آخر تک 60 فیصد سے زیادہ باورچی‌خانوں کی الماریاں لگائی جا چُکی تھیں۔‏

16 اکتوبر 2015ء—‏دفتروں کی عمارت

الیکٹریشن ایل‌ای‌ڈی لائٹیں لگا رہے ہیں تاکہ ٹاور پر لگے واچ‌ٹاور کے نشان کو روشن کِیا جا سکے۔‏

21 اکتوبر 2015ء—‏دفتروں کی عمارت

دفتروں کی عمارت اور اِس کے ٹاور کی لائٹیں جل رہی ہیں۔ ہمارے دفتر کو دیکھنے کے لیے آنے والے لوگ ٹاور پر جا کر پوری سائٹ اور اِس کے اِردگِرد کا نظارہ کر پائیں گے۔‏

22 اکتوبر 2015ء—‏تعمیراتی سائٹ

کارکُن ایک سروس روڈ تیار کر رہے ہیں اور اِس پر کنکریٹ ڈال رہے ہیں۔ اِس روڈ کو ہنگامی صورتحال میں اِستعمال کِیا جائے گا۔ تصویر میں پیچھے جو موٹا کپڑا نظر آ رہا ہے، وہ اِس لیے ڈالا گیا ہے تاکہ پہاڑی کو نقصان نہ پہنچے۔‏

9 نومبر 2015ء—‏دفتروں کی عمارت

کارکُن لفٹ کے اُوپر والے حصے کی چھت پر گنبدنما روشن‌دان لگا رہے ہیں۔ دفتروں کی عمارت میں 11 ایسے روشن‌دان لگائے گئے ہیں تاکہ سورج کی روشنی اندر داخل ہو سکے۔‏

16 نومبر 2015ء—‏ورکشاپس/‏رہائشیوں کے لیے پارکنگ

ایک ویلڈر، مشین سے کاربن سٹیل کا بنا ہوا پائپ کاٹ رہا ہے۔ اِس پائپ کو اُس سسٹم میں لگایا جائے گا جس کے ذریعے تمام عمارتوں تک ٹھنڈا پانی پہنچے گا۔‏

30 نومبر 2015ء—‏دفتروں کی عمارت

ایک کارکُن کھڑکی کے نیچے ایک تختہ لگا رہی ہے۔ تختے کو ہموار کرنے اور دیوار پر پلستر کرنے کے بعد یہاں سِل لگائی جائے گی۔‏

17 دسمبر 2015ء—‏تعمیراتی سائٹ

کارکُن بارش میں سڑک پر بلا‌کس لگا رہے ہیں۔ تصویر کے درمیان میں دائیں طرف جو سفید اوزار رکھا ہے، اُس کے ذریعے بجری کی دونوں تہوں کو ہموار کِیا جا رہا ہے۔ تصویر کے اگلے حصے میں مشین کی مدد سے بلا‌کس کو اُن کی جگہ پر رکھا جا رہا ہے۔ تصویر میں بائیں طرف جو پلاسٹک کی شیٹیں نظر آ رہی ہیں، وہ اِس لیے بچھائی گئی ہیں تاکہ مٹی خراب نہ ہو۔‏

24 دسمبر 2015ء—‏تعمیراتی سائٹ

کارکُن بجلی کی تار اُس سٹیشن تک لے جا رہی ہیں جہاں سے پوری تعمیراتی سائٹ کو بجلی فراہم کی جائے گی۔.‏

5 جنوری 2016ء—‏دفتروں کی عمارت

ایک کارکُن عوامی پارکنگ اور دفتروں کی عمارت کے درمیانی راستے کی چھت کا کام ختم کر رہا ہے۔ یہ چھت لوگوں کو بارش اور برف‌باری سے بچائے گی۔‏

5 جنوری 2016ء—‏ورکشاپس/‏رہائشیوں کے لیے پارکنگ

ایک کارکُن کنٹرول روم میں بوائلر کی سیٹنگ کر رہا ہے۔ واروِک میں جو چار بوائلرز اِستعمال ہوں گے، وہ لگائے جا چُکے ہیں۔‏

8 فروری 2016ء—‏دفتروں کی عمارت

مکینکس لانڈری میں ڈرائیر لگا رہے ہیں۔ اِن میں 6 سے 45 کلو گرام (‏15 سے 100 پونڈ)‏ کپڑے سکھانے کی گنجائش ہے۔ کپڑے دھونے والی مشینیں بائیں دیوار کے ساتھ لگائی جائیں گی۔‏

8 فروری 2016ء—‏ٹکسیڈو

گورننگ باڈی کے رُکن گیرٹ لوش، رسالے ‏”‏مینارِنگہبانی“‏ کا مطالعہ کرا رہے ہیں۔ اِس پروگرام کو اُن جگہوں پر بھی دیکھا جا سکتا ہے جہاں واروِک میں کام کرنے والے رضاکار رہتے ہیں۔‏

19 فروری 2016ء—‏رہائشی عمارت (‏اے)‏

کارکُن رہائشی عمارت میں قالین لے جا رہے ہیں۔ واروِک کی سائٹ کے لیے 65 ہزار مربع میٹر (‏78 ہزار مربع گز)‏ قالین منگوایا گیا۔‏

22 فروری 2016ء—‏تعمیراتی سائٹ

ستمبر 2015ء سے فروری 2016ء میں رہائشی عمارتوں (‏سی اور ڈی)‏ میں رہائش کے لیے اِجازت‌نامے مل گئے جس کے بعد کارکُن اِن عمارتوں میں رہنے لگے۔ تمام لفٹیں لگائی گئیں۔ رہائشی عمارتوں کے لیے راستے تیار کیے گئے اور اِن پر بلا‌کس لگائے گئے۔ چونکہ سردی کا موسم اِتنا شدید نہیں تھا اِس لیے پودے اور درخت لگانے کا کام وقت سے پہلے مکمل ہو گیا۔‏

24 فروری 2016ء—‏ورکشاپس/‏رہائشیوں کے لیے پارکنگ

ایک کارکُن بیساکھی‌نما پایوں پر کھڑی ہو کر چھت کا کام کر رہی ہے۔ دیواریں اور چھتیں بنانے والا شعبہ دیواروں کو تیار کرنے، اِنہیں لگانے، پلستر کرنے اور اِن میں ایسا سسٹم لگانے کا کام کرتا ہے جو آگ کو پھیلنے سے روکے۔‏