مواد فوراً دِکھائیں

والکل کے تعمیراتی کام کی تصویری جھلکیاں (‏جولائی 2013ء سے اکتوبر 2014ء)‏

والکل کے تعمیراتی کام کی تصویری جھلکیاں (‏جولائی 2013ء سے اکتوبر 2014ء)‏

جولائی 2013ء سے یہوواہ کے گواہ ریاست نیو یارک کے شہر والکل میں اپنی عمارتوں کی مرمت کر رہے ہیں اور اِن میں توسیع کر رہے ہیں۔ اِن تصویروں میں دِکھایا گیا ہے کہ جولائی 2013ء سے اکتوبر 2014ء تک کون سے کام انجام دیے گئے۔ یہ تعمیراتی کام نومبر 2015ء تک مکمل ہو جائے گا۔‏

والکل میں ہماری عمارتوں کا فضائی منظر—‏21 اکتوبر 2013ء

  1. اناج کا گودام (‏جنوری 2014ء میں اِسے ختم کر دیا گیا۔)‏

  2. لانڈری/‏ڈرائی کلیننگ

  3. کھانے کا کمرا

  4. رہائشی عمارت (‏ای)‏

  5. آڈیٹوریم اور دفاتر

  6. چھاپہ خانہ

  7. ندی شاوان گونک کلِ

12 جولائی 2013ء—‏لانڈری/‏ڈرائی کلیننگ

ایک کرین کے ذریعے بیرونی دیواروں کو اُٹھایا جا رہا ہے۔ یہ دیواریں تعمیراتی سائٹ پر ہی تیار کی گئی تھیں۔‏

19 جولائی 2013ء—‏رہائشی عمارت (‏ای)‏

فرش پر ایک خاص قسم کی پرت لگائی جا رہی ہے۔ یہ پرتیں عمارت کو زلزلہ پروف بنانے کے لیے لگائی گئیں اور اِن کی کُل لمبائی 7600 میٹر (‏25 ہزار فٹ)‏ ہے۔‏

5 اگست 2013ء—‏رہائشی عمارت (‏ای)‏

عمارت کی بیرونی دیواروں کی مرمت کی جا رہی ہے۔‏

30 اگست 2013ء—‏لانڈری/‏ڈرائی کلیننگ

مشینوں کے نئے کمرے کے لیے لوہے کا ڈھانچہ کھڑا کِیا جا رہا ہے۔‏

17 ستمبر 2013ء—‏رہائشی عمارت (‏ای)‏

چھت پر نئی شیٹ لگائی جا رہی ہے۔‏

15 اکتوبر 2013ء—‏رہائشی عمارت (‏ای)‏

کارکُن جائزہ لے رہے ہیں کہ پرتوں کے نیچے کوئی خلا تو نہیں ہے اور جہاں جہاں خلا ہے وہاں اَور پرتیں لگائی جا رہی ہیں۔‏

15 نومبر 2013ء—‏لانڈری/‏ڈرائی کلیننگ

چھت پر نیا ایگزاسٹ فین لگایا جا رہا ہے۔‏

9 دسمبر 2013ء—‏رہائشی عمارت (‏ای)‏

عمارت کو مضبوط بنانے کے لیے کنکریٹ میں موجود چھوٹے چھوٹے خلاؤں کو بھرنے کے لیے گوند لگائی جا رہی ہے۔ عمارت کو زلزلہ پروف بنانے کے لیے جو کام کِیا گیا، اُس میں تقریباً ڈیڑھ سال لگا۔‏

11 دسمبر 2013ء—‏لانڈری/‏ڈرائی کلیننگ

گندے پانی کے نکاس کے لیے نیا سسٹم لگانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔‏

10 جنوری 2014ء—‏اناج کا گودام

اناج اُٹھانے والی مشین کو ہٹایا جا رہا ہے۔ یہ مشین 1960ء کے دہے سے 2008ء تک اِستعمال میں تھی۔ لیکن پھر والکل کے فارم پر مویشی رکھنا بند کر دیے گئے اِس لیے اِس مشین کی ضرورت نہیں رہی۔‏

22 جنوری 2014ء—‏آڈیٹوریم اور دفاتر

آڈیٹوریم سے کُرسیاں نکالی جا رہی ہیں تاکہ اِس کی مرمت کی جا سکے۔‏

29 جنوری 2014ء—‏اناج کا گودام

اِن گوداموں میں مویشیوں کے لیے چارا ذخیرہ کِیا جاتا تھا۔‏

3 مارچ 2014ء—‏چھاپہ خانہ

فنی تربیت کے شعبے کے لیے نئی جگہ تیار کی جا رہی ہے۔‏

4 جولائی 2014ء—‏آڈیٹوریم اور دفاتر

ایک ویلڈر ستون کو مضبوط بنانے کے لیے ویلڈنگ کر رہا ہے۔‏

19 ستمبر 2014ء—‏کھانے کا کمرا (‏رہائشی عمارت ای)‏

اُس جگہ قالین بچھایا جا رہا ہے جہاں تعمیراتی کام کرنے والے لوگ کھانا کھاتے ہیں۔‏

22 ستمبر 2014ء—‏رہائشی عمارت (‏ای)‏

پہلی منزل پر ایک ہال میں پلاستر کِیا جا رہا ہے۔‏

24 ستمبر 2014ء—‏آڈیٹوریم اور دفاتر

نئی لفٹ کے لیے لوہے کا جنگلا تیار کِیا جا رہا ہے۔‏

2 اکتوبر 2014ء—‏کھانے کا کمرا (‏رہائشی عمارت ای)‏

کھانے کے کمرے میں 1980 لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔‏

22 اکتوبر 2014ء—‏آڈیٹوریم اور دفاتر

ایک ستون کی بنیاد کو مضبوط کرنے کے لیے کھدائی کی جا رہی ہے۔ اِس طرح عمارت کی مضبوطی میں اِضافہ ہوگا اور زلزلے کی صورت میں اِسے زیادہ نقصان نہیں پہنچے گا۔‏