مواد فوراً دِکھائیں

وہ تعصب پر غالب آئے ہیں

وہ تعصب پر غالب آئے ہیں

یہوواہ کے گواہوں کا ماننا ہے کہ خدا کی نظر میں سب لوگ برابر ہیں، چاہے وہ کسی بھی قوم یا مذہب سے تعلق رکھتے ہوں۔ (‏اعمال 10:‏34، 35‏)‏ ہم لوگوں کو پاک کلام کی تعلیم دیتے ہیں تاکہ اُن کے دل سے تعصب ختم ہو جائے۔‏

ہم ایسی تحریکوں کی حمایت نہیں کرتے جو نسلی تعصب کی بِنا پر چلائی جاتی ہیں۔ مثال کے طور پر نازی حکومت کے دَور میں جرمنی اور دوسری جگہوں پر یہوواہ کے گواہوں نے ہٹلر کی تحریک میں حصہ لینے سے اِنکار کر دیا جو نفرت اور تعصب کو فروغ دے رہی تھی۔ اِس وجہ سے سینکڑوں یہوواہ کے گواہوں کو مار ڈالا گیا۔‏

اِسی طرح جب 1994ء میں ملک روانڈا میں دو قبیلوں کے درمیان قتل و غارت کا سلسلہ شروع ہوا تو یہوواہ کے گواہوں نے کسی بھی طرح سے اِس میں حصہ نہیں لیا۔ کئی یہوواہ کے گواہوں نے دوسرے قبیلے کے لوگوں کو بچانے کی خاطر اپنی جان خطرے میں ڈال دی، یہاں تک کہ کچھ کو تو اپنی جان سے ہاتھ دھونے پڑے۔‏

ہم تمام قوموں کے لوگوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں اِس لیے ہم 600 سے زیادہ زبانوں میں پاک کلام پر مبنی کتابیں شائع کرتے ہیں۔ ہم اپنی کلیسیاؤں (‏یعنی جماعتوں)‏ میں ”‏ہر ایک قوم اور قبیلہ اور اُمت“‏ کے لوگوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔—‏مکاشفہ 7:‏9‏۔