مواد فوراً دِکھائیں

‏”‏آپ لوگ دوسروں کے لیے واقعی ایک مثال ہیں“‏

‏”‏آپ لوگ دوسروں کے لیے واقعی ایک مثال ہیں“‏

اِٹلی کے جزیرے سسلی کے قصبے ساپونارا میں یہوواہ کے گواہوں کو ایک شیلڈ دی گئی کیونکہ اُنہوں نے سیلاب کے بعد اِمدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔‏

سسلی کے صوبے میسینا کے کچھ گاؤں اور قصبوں میں 22 نومبر 2011ء کو بڑا زبردست سیلاب آیا۔ اُس شام ساپونارا میں مٹی کے تودے گِرنے سے ایک بچے اور دو آدمیوں کی جان چلی گئی۔‏

اِس آفت کے بعد یہوواہ کے گواہوں نے متاثرہ علاقوں سے مٹی اور ملبہ ہٹانے کے لیے رضاکاروں کی ٹیمیں بنائیں اور اُنہیں اِس کام کے لیے ضروری چیزیں بھی فراہم کیں۔‏

اِن رضاکاروں نے حکومت کے ساتھ مل کر کام کِیا اور اُن علاقوں میں مدد کی جو زیادہ متاثر ہوئے تھے۔ اُنہوں نے ہنگامی صورتحال ختم ہونے کے بعد بھی اِمدادی کام جاری رکھا۔ اِن اِمدادی کارروائیوں میں 50 سے 80 یہوواہ کے گواہوں نے حصہ لیا اور اِن میں سے کچھ تو 97 کلومیٹر (‏60 میل)‏ دُور سے آئے تھے۔‏

متاثرہ علاقے کے بہت سے لوگوں نے یہوواہ کے گواہوں کا شکریہ ادا کِیا۔ علاقے کے ناظم نے تو بار بار کہا کہ ”‏آپ لوگ دوسروں کے لیے واقعی ایک مثال ہیں۔“‏

اِس واقعے کے پانچ مہینے بعد بلدیہ کے ایک رُکن نے یہوواہ کے گواہوں کی مقامی کلیسیا کو ایک شیلڈ پیش کی۔‏