ماحولیاتی تحفظ پر مسلسل ساتویں بار سند
ملک میکسیکو میں یہوواہ کے گواہوں کے چھاپہ خانے کو ماحول کو صاف ستھرا رکھنے پر ایک سند دی گئی۔ یہوواہ کے گواہوں نے مسلسل ساتویں بار یہ سند حاصل کی۔
یہ سند میکسیکو کی حکومت نے 26 ستمبر 2012ء کو یہوواہ کے گواہوں کو اِس بات کے اِعتراف میں دی کہ ”وہ ماحول کا خیال رکھتے ہیں اور اِس کی حفاظت کرتے ہیں۔“
ماحول کی صفائی کے اِس پروگرام کے ذریعے صنعتوں کی مدد کی جاتی ہے کہ وہ اِس طرح کام کریں کہ ماحول زیادہ آلودہ نہ ہو۔ یہوواہ کے گواہ ہر سال اِس پروگرام میں حصہ لیتے ہیں حالانکہ اُن کی تنظیم غیرمنافع بخش تنظیم ہے۔ میکسیکو کے چھاپہ خانے کے ایک نمائندے نے کہا: ”ماحول کی صفائی کی سند حاصل کرنے کے لیے ہمیں سات حلقوں یعنی ہوا، پانی، شہری فضلے، خطرناک فضلے، حفاظت، برقی توانائی اور ماحولیاتی تربیت کے حوالے سے بنائے گئے قوانین پر پورا اُترنا پڑتا ہے۔ صنعتی تنظیمیں اِس پروگرام میں حصہ لینے کی پابند نہیں ہیں۔ ہم اِس میں اپنی مرضی سے حصہ لیتے ہیں۔“
دُنیا بھر میں یہوواہ کے گواہ بھرپور کوشش کرتے ہیں کہ وہ ماحول کو نقصان نہ پہنچائیں بلکہ اِسے صاف ستھرا رکھیں۔