مواد فوراً دِکھائیں

دلکش تصویروں والی کتاب—‏دُنیا بھر میں دستیاب

دلکش تصویروں والی کتاب—‏دُنیا بھر میں دستیاب

اودوال ملک منگولیا میں رہتی ہیں۔ اُنہیں اپنی عمر کا صحیح پتہ نہیں لیکن وہ کہتی ہیں کہ وہ 1921ء میں پیدا ہوئیں۔ چھوٹی عمر میں وہ مویشی چراتی تھیں۔ وہ صرف ایک سال کے لیے سکول گئیں اِس لیے وہ پڑھ نہیں سکتیں۔ لیکن حال ہی میں اُنہوں نے رنگ برنگی تصویروں والی ایک کتاب کے ذریعے خدا کے بارے میں سیکھا اور یہ بھی جانا کہ خدا کی بات سننے والے لوگوں کی زندگی خوش گوار ہوگی۔ اِس بات کا اُن کے دل پر بہت گہرا اثر ہوا۔‏

یہ کتاب یہوواہ کے گواہوں نے 2011ء میں شائع کی اور اِس کے دو فرق ورژن ہیں۔ دونوں میں تصویریں ایک جیسی ہیں لیکن ایک میں عبارتیں کم ہیں۔‏

جس ورژن میں زیادہ عبارتیں ہیں، اُس کا نام خدا کی سنیں اور ہمیشہ کی زندگی پائیں ہے اور یہ 583 زبانوں میں دستیاب ہے۔ جس ورژن میں کم عبارتیں ہیں، اُس کا نام خدا کی سنیں ہے اور یہ 483 زبانوں میں دستیاب ہے۔ اگر اِن کا موازنہ اقوامِ متحدہ کے اِنسانی حقوق کے عالمی منشور سے کِیا جائے تو اِس کا اکتوبر 2013ء تک صرف 413 زبانوں میں ترجمہ ہوا۔ اِس کے علاوہ اِن دونوں کتابوں کی اب تک تقریباً 8 کروڑ کاپیاں تقسیم ہو چکی ہیں۔‏

برازیل میں ایک بوڑھی عورت نے خوشی خوشی کتاب خدا کی سنیں قبول کی اور کہا:‏ ”‏مَیں بہت خوش ہوں کہ دُنیا میں ایسے لوگ ہیں جو میرے جیسے لوگوں کے بارے میں سوچتے ہیں۔ مَیں نے کبھی آپ کے رسالے نہیں لیے کیونکہ مَیں پڑھ نہیں سکتی۔ لیکن مجھے یہ کتاب ضرور چاہیے۔“‏

فرانس میں رہنے والی برِجیٹ اَن پڑھ ہیں۔ اُنہوں نے کہا:‏ ”‏مَیں ہر روز اِس کتاب کی تصویریں دیکھتی ہوں۔“‏

جنوبی افریقہ سے یہوواہ کے ایک گواہ نے لکھا:‏ ”‏میرے خیال میں یہ کتاب چینی لوگوں کو پاک کلام کی تعلیم دینے کے لیے سب سے اچھی ہے۔ مَیں پڑھے لکھے اور اَن پڑھ دونوں طرح کے لوگوں سے ملتا ہوں اور مَیں نے دیکھا ہے کہ مَیں کتاب خدا کی سنیں اور ہمیشہ کی زندگی پائیں کے ذریعے اُن سب کو پاک کلام کی بنیادی تعلیمات کے بارے میں آسانی سے سکھا سکتا ہوں۔ صرف آدھے گھنٹے میں وہ پاک کلام کی اہم باتوں سے واقف ہو جاتے ہیں۔“‏

جرمنی میں یہوواہ کی دو گواہ ایک پڑھے لکھے جوڑے کو بائبل کورس کراتی ہیں۔ جب اُنہوں نے اِس جوڑے کو یہ کتاب دی تو شوہر نے کہا:‏ ”‏آپ نے مجھے یہ کتاب پہلے کیوں نہیں دی؟ اِس کے ذریعے مَیں بائبل میں درج واقعات اور تعلیمات کو آسانی سے سمجھ سکتا ہوں۔“‏

آسٹریلیا میں رہنے والی ایک بہری عورت نے بتایا:‏ ”‏مَیں کئی سالوں تک ایک کانونٹ میں رہی اور مَیں چرچ کے پیشواؤں کے کافی قریب تھی۔ لیکن اُنہوں نے کبھی مجھے خدا کی بادشاہت کے بارے میں نہیں بتایا۔ اِس کتاب کی تصویروں کے ذریعے مجھے پتہ چلا ہے کہ اصل میں متی 6:‏10 کا مطلب کیا ہے۔“‏

کینیڈا سے یہوواہ کے گواہوں کی برانچ نے لکھا:‏ ”‏یہاں بہت سے ایسے لوگ رہتے ہیں جن کا تعلق سیرا لیون سے ہے۔ کتاب خدا کی سنیں کو کریو زبان میں دیکھ کر وہ اکثر کہتے ہیں کہ یہوواہ کے گواہ پاک کلام کا پیغام پھیلانے کے لیے بہت محنت کر رہے ہیں۔ کچھ نے تو یہ بھی کہا کہ ”‏آپ لوگ دوسروں سے پیار کرتے ہیں جبکہ زیادہ تر لوگ صرف اپنے بارے میں سوچتے ہیں۔“‏“‏