مواد فوراً دِکھائیں

یسوع مسیح کی موت کی یادگاری تقریب

ہفتہ، 12 اپریل 2025ء

ہر سال یہوواہ کے گواہ یسوع مسیح کے اِس حکم کے مطابق اُن کی موت کی یادگاری تقریب مناتے ہیں:‏ ”‏میری یاد میں ایسا کِیا کریں۔“‏—‏لُوقا 22:‏19‏۔‏

ہم آپ کو اِس تقریب میں آنے کی دعوت دیتے ہیں۔‏

اکثر پوچھے جانے والے سوال

تقریب کتنی دیر کی ہوگی؟‏

تقریباً ایک گھنٹے کی۔‏

تقریب کہاں ہوگی؟‏

اپنے علاقے میں تقریب کی جگہ معلوم کرنے کے لیے یہوواہ کے گواہوں سے رابطہ کریں۔‏

کیا تقریب میں آنے کی کوئی فیس ہے؟‏

نہیں۔‏

کیا تقریب میں چندہ لیا جائے گا؟‏

نہیں۔‏

کیا مجھے کوئی خاص طرح کے کپڑے پہننے ہوں گے؟‏

اِس تقریب کے لیے کوئی خاص طرح کے کپڑے پہننا تو لازمی نہیں ہے لیکن یہوواہ کے گواہ پوری کوشش کرتے ہیں کہ وہ پاک کلام کی ہدایت کے مطابق حیادار کپڑے پہنیں۔ (‎1-‏تیمُتھیُس 2:‏9‏)‏ کوئی مہنگے کپڑے یا سوٹ بوٹ پہنا لازمی نہیں ہے۔‏

یادگاری تقریب میں کیا ہوگا؟‏

شروع اور آخر میں مذہبی گیت گایا جائے گا اور یہوواہ کا ایک گواہ دُعا کرے گا۔ یادگاری تقریب کا خاص حصہ ایک تقریر ہے جس میں یسوع مسیح کی موت کی اہمیت پر بات کی جائے گی اور بتایا جائے گا کہ خدا اور مسیح نے ہمارے لیے جو کچھ کِیا ہے، ہم اُس سے کیسے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔‏

اگلی بار یادگاری تقریب کب کب منائی جائے گی؟‏

2025ء:‏ ہفتہ، 12 اپریل

2026ء:‏ جمعرات، 2 اپریل